محمد رضوان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ میچ میں وکٹ کیپنگ کرنے نہیں آئے؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان لاہور میں سات میں سے بقیہ تین ٹوئنٹی میچز کا میلہ لگ سج چکا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں دونوں ٹیمز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اس وقت مدمقابل ہیں۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوٸے انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی اننگز شروع ہوئی تو شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب قومی کرکٹ ٹیم وکٹ کیپر رضوان فیلڈ پر نظر نہیں آئے اور ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کرتے دکھائی دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹنگ کے دوران انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے بال تھرو کی تو وہ رضوان کی کمر پر جا کر لگی جس کے باعث رضوان آرام کر رہے ہیں، ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رضوان نے میچ میں 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More