بس مسافروں کے لئے خوشخبری۔۔ شرجیل میمن نے کراچی بسوں کے متعلق نیا اعلان کردیا

ہماری ویب  |  Sep 29, 2022

کراچی کے بے ہنگم ٹریفک اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں شہریوں کے لئے وبال جان ہیں جن کی ایک اہم وجہ ذاتی گاڑیاں ہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی میں لینا شہریوں کی مجبوری بن گئی ہے۔ البتہ پیپلز بس سروس کراچی کے شہریوں کے لئے ایک نعمت کی صورت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے نئے اعلان کے مطابق پیپلز بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

پیپلز بسوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیر سے پیپلز بس سروس گلشن حدید سے ٹاور تک بھی چلائی جائے گی۔ گلشن حدید کے رہائشیوں کی مطالبے پر روٹ کی تبدیلی کی گئی ہے اس کے علاوہ جمعرات سے 30 بسیں مزید چلائی جائیں گی۔ کھوکھرا پار اور ٹاور روٹ پر بھی نئی بسیں چلائی جائیں گی۔

معیار بہتر بنانے کے لئے ٹیم بھی بنائی جارہی ہے

شرجیل میمن نے پیپلز بسوں کو مانیٹر کرنے کے لئے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو بسوں کی روانگی اور اوور لوڈنگ کے متعلق رپورٹ بنائے گی تاکہ بسوں کا معیار بہتر بنایا جاسکے اور اوور لوڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More