اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم کی؟

ہماری ویب  |  Sep 30, 2022

گزشتہ ماہ لیسٹر میں کافی دنوں تک ہندو مسلم جھگڑے چلتے رہے جس کی وجہ انگلینڈ میں ہندوؤں کا جارحانہ رویہ ہے۔ البتہ ان جھگڑوں کے درمیان وہاں کے رہائشی مسلمان شہری ماجد فری مین نے ہندو نوجوان کی مدد کر کے انسانیت کی ایسی مثال قائم کی جس سے ہندو شہری بھی اس کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہوگئے۔

رام کیشوالا کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کو جب ہندو اور مسلم فسادات عروج پر تھے چند مشتعل نوجوانوں نے بغیر سوچے سمجھے ان پر دھاوا بول دیا تھا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنانے لگے اتنے میں ماجد نے اپنی گاڑی سے اتر کر انھیں بچایا اور انھیں اپنی کار میں بٹھا کر وہاں سے نکالا۔ اس ساری صورتحال میں رام بہت زخمی ہوگئے تھے۔

رام کہتے ہیں اگر اس وقت ماجد نہ آتے تو وہ زندہ نہ بچتے۔ سوشل میڈیا پر ان کی کہانی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں رام، ماجد کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ واقعے کے بعد انگلینڈ کے وزارت خارجہ نے ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے ہونے والے تشدد کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More