اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا جو وہ ہلکی موٹر سائیکل چلانے سے بھی ڈرتا ہے

ہماری ویب  |  Oct 01, 2022

میرا بیٹا ایسا کرے گا تو شاید میں تو مر ہی جاؤں گا ۔ یہ الفاظ ہیں عدیل وانٹڈ نامی شخص کے جو کہ آج سے چند سال پہلے پاکستان کا ایک بڑا موٹر سائیکل رائیڈر تھا۔

یہ اتنے بڑے رائیڈر تھے کہ آج تک کوئی ریس ہارے نہیں تھے۔ پر اب کپڑے کی دکان کیوں چلانے لگ گئے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

عدیل وانٹڈ کا اصل نام عدیل بٹ ہے جو کہتے ہیں کہ میں وہ آدمی تھا جو موٹر سائیکل 120 کی رفتار سے کم تو چلاتا ہی نہیں تھا پر اب 20 کی رفتار سے موٹر سائیکل چلاوں تو ڈر لگتا ہے جی ہاں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ایک دن ہم دوست مل کت گھومنے جا رہے تھے تو ہمارا ایک ٹرالی کے ساتھ ایکسیڈینٹ ہوا۔

جس کے نتیجے میں مجھے بہت زیادہ چوٹیں آئی، سریا سینے میں گھس گیا ناک ارو ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہو گئی جبکہ میرا جان سے پیارا دوست بھی زخمی تھا پر وہ حادثے کے بعد سڑک پر لوگوں سے مدد کی اپیل کرتا رہا ہے پر کوئی مدد کو نہ آیا۔

پھر آرمی والوں نے ہمیں اسپتال پہنچایا تو اس کے تقریبا ََ 14 دنوں بعد میرا دوست اسپتال میں جو داخل تھا وہ انتقال کر گیا بس وہ دن تھا جب میں نے اس خوفناک کام سے توبہ کر لی۔

کیونکہ مجھے میرا دوست جان سے پیارا تھا پر میں اسے بچا نہ سکا اور وہ خود زخمی تھا پر مجھے بچا گیا۔ عدیل مزید کہتے ہیں کہ میں اب کبھی نہیں چاہوں گا کہ میرا بیٹا جو ابھی چھوٹا ہے وہ رائیڈر بنے اگر وہ رائیڈر بنا تو میں تو مر ہی جاؤں گا، اتنی بڑی بات کہنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے معلوم ہو کہ اس کھیل میں صرف انسان کے نصیب میں موت لکھی ہے۔

آخر میں عدیل نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اپنی کہانی بتانے کا صرف یہی مقصد تھا کہ لوگ مجھ سے سبق سیکھیں اور اپنی زندگیا تباہ نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More