خبردار اس سیرپ کا استعمال نہ کریں ۔۔ نزلہ زکام کے مشہور شربت نے 100 بچوں کی جان لے لی

ہماری ویب  |  Oct 20, 2022

نزلہ زکام کے خطرناک سیرپ نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی، عالمی میڈیا کے مطابق 100 سے زائد بچے اب تک اس سیرپ کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

افریقی ملک میں اسی سیرپ کے استعمال سے 66 بچے جاں بحق ہو گئے تھے، تاہم اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ انڈونیشیاء میں بھی بھارتی ساختہ اس سیرپ نے تباہی مچا دی ہے۔

نزلہ، زکام، بخار کے اس سیرپ کے پینے سے 99 بچے گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 200 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ انڈونیشیئن وزارت صحت نے بھارتی ساختہ اس سیرپ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فارمیسی Maiden Pharmaceuticals کی جانب سے یہ سیرپ بنائی گئی تھی، جس کی فیکٹری بھارتی شہر ہریانہ میں واقع ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنی کے بنائے گئے 4 سیرپ جان لیوا ثابت ہوئے ہیں، جن میں Promethazine Oral Solution, Kofexmalin Baby Cough Syrup, Makoff Baby Cough Syrup and Magrip N Cold Syrup شامل ہیں۔

عالمی ادارے صحت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق ان تمام سیرپ میں کیمیکل کی مقدار حد سے زائد ہے، جس نے انسانی صحت کو خطرہ پیدا کیا۔

ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول انسان میں پیٹ کا درد، الٹیاں، ڈائیریا، پیشاب کرنے میں مشکل، سر درد، دماغی طور پر کمزور سمیت گردے بھی خراب کر سکتی ہے۔

یہ دوائیاں اگرچہ پاکستان میں نہیں تاہم آپ کے عزیز و اقارب پاکستان سے باہر جہاں کہیں بھی رہتے ہیں، انہیں آپ مطلع کر سکتے ہیں، اور اس جان لیوا سیرپ سے بچا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More