سب سے پہلے اللہ کو پہچاننا ضروری ہے۔۔ محمد رضوان میلبورن میں بھی تبلیغ کرنے لگے۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Oct 21, 2022

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کے ہر دل عزیز کرکٹر محمد رضوان مذہبی رجحان رکھتے ہیں۔ چند دل پہلے نیوزی لینڈ میں ان کی تبلیغ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے دیکھنے والوں نے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔ حال ہی میں ان کی ان کی میلبورن کی مسجد میں تبلیغ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ آپ بھی دیکھیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان اللہ کی وحدانیت کے بارے میں تبلیغ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “سب سے ضروری چیز اللہ کو پہچاننا اس کی ذات کو ڈھونڈنا ہے۔ اگر انسان یہ نہ کرپائے تو سب بے کار ہے۔ اللہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اسے ہی دیتا ہے جسے وہ اس قابل سمجھتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم سب اس قابل ہیں اسی لئے اللہ نے ہمیں مسلمان پیدا کیا“

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آجکل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More