مرنے والا رشتہ دار کہاں اور کس حال میں ہے؟ سائنس نے مرنے والے افراد سے بات کرنے کے لیے نیا طریقہ بنا لیا

ہماری ویب  |  Oct 22, 2022

سائنس میں آنے والی جدت نہ صرف انسانوں کو حیران کر رہی ہے، بلکہ سب کو فائدہ بھی پہنچا رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سائنس کی دنیا میں ایک ایسا ایپ لایا گیا ہے، جس کے ذریعے اب موت کا شکار ہوئے صارفین کے پیاروں سے صارفین بات کر سکتے ہیں۔

پیاروں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے مرحوم دوست، بھائی، رشتے دار سے بات کرے، لیکن ممکن نہ تھا، تاہم اب ایک ایسی ہی ایپ سامنے آئی ہے، جو کہ مرے ہوئے انسان سے بات چیت کے لیے استعمال کی جائے گی۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مرحوم انسان کی بائیو ڈیٹا کو استعمال کیا جائے گا، کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ یہ وقت بھی آئے گا۔

مرے ہوئے انسان کو جسے قبر میں دفنا دیا جاتا ہے، اس سے بات کرنا کیسے ممکن؟ سوال تو یہ بھی ہے۔

تاہم یہ ایپ کچھ اس طرح کام کرے گا، کہ سب سے پہلے یہ آپ مرحوم کا بائیو ڈیٹا معلوم کرے گا، جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ سے انہین احساسات، جذبات کے ساتھ ہمکلام ہوگا۔

یہاں تک کہ روزانہ ایک نئی بات نہیں ہوگی بلکہ سلسلہ جہاں سے ٹوٹا ہوگا وہیں سے اگلے دن بات چیت کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More