اور کھلاؤ عام کھلاڑیوں کو ۔۔ پاکستان کی ہار پر شعیب اختر برس پڑے! ویڈیو پیغام میں اور کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Oct 28, 2022

“اور کھلاؤ ایوریج اور عام کھلاڑیوں کو پھر اس کا نتیجہ بھی یہی آنا تھا۔ آج بہت افسوسناک دن ہے۔ پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی ہے۔ یہ عام مینیجمنٹ اور عام ٹیم سیلیکٹ کرنے کا نتیجہ ہے“

یہ کہنا ہے سابق کھلاڑی شعیب اختر کا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ روز کی مایوس کن کارکردگی اور ہار کے بعد انتظامیہ پر برس پڑےا ور غصے میں ویڈیو بنا ڈالی۔ ویڈیو میں اور کیا کہا؟ دیکھیں

اب سیمی فائنل میں جانے کے لئے کسی اور ٹیم کی ہار کا انتظار کرنے پڑے گا

شعیب اختر نے مزید کہا ہے انھیں ڈر ہے پاکستان پہلے راؤنڈ میں ہی آؤٹ نہ ہوجائے۔ ہم زمبابوے سے ہار گئے ہیں اور اب تو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے بھی جنوبی افریقہ یا کسی دوسری ٹیم کی ہار کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میں نے 2 مہینے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ اتنی معمولی ٹیم بنائی جائے گی تو اس کا نتیجہ بھی ایسا ہی آئے گا۔ زمبابوے ہے تو کیا سب خود ہوجائے گا؟ سب خود نہیں ہوتا اسے کرنا پڑتا ہے۔

اگلا میچ کب ہوگا؟

واضح رہے کہ کل پاکستانی ٹیم 131رنز کے ٹارگٹ پر 129رنز نہ بنا سکی جس کے باعث میچ ہارنے پر پاکستانی کرکٹ شایقین بھی دلبرداشتہ ہیں جبکہ پاکستان کا اگلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More