بنگلہ دیش کا خاص پھل اب یہاں بھی بکنے لگا ۔۔ انوکھے پھل کے فائدے جان کر آپ بھی اس کو آج ہی خرید لائیں گے

ہماری ویب  |  Nov 06, 2022

بیل گری ایک ایسا پھل ہے جو بنگلہ دیش کا خاص اور سب سے زیادہ پسندیدہ پھل ہے اسے پاکستانی بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اس پھل کو بھارت میں صرف تنازعات کی بناء پر درآمد نہیں کیا جاتا البتہ یہ وہاں دگنے داموں میں فروخت ہوتا ہے اور اب تو بھارتی سرکار نے اس کو وہاں کاشت کرنے کی اجازت بھی دے دی۔ بیل گری کو پپیتے کا ساتھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا ذائقہ بالکل پپیتے کے جیسا ہوتا ہے اور یہ اندر سے دکھنے میں بھی زرد رنگ کا ہی ہوتا ہے۔ س کا چھلکا اس قدر سخت اور موٹا ہوا کرتا ہے کہ اس پھل کو چھری چاقو سے کاٹنا ناممکن ہوتا ہے- یا تو اس کو زور زور سے زمین پر پٹخئے یا پھر کسی بھاری چیز سے توڑنا پڑتا ہے۔

اس میں سے شہد کی طرح کا پانی بھی نکلتا ہے جو بہت میٹھا ہوتا ہے۔ ایک بیل گری اپنے اندر 5 سے 8 ملٹی وٹامنز کی گولیوں کے برابر وٹامنز رکھتی ہے جو ہڈیوں، جگر اور معدے کی مضبوطی اور گرمی کو دور کرنے میں مفید ہوتا ہے۔ اس کو کھانے سے جسمانی انفیکشن اور زخموں کو جلدی بھرنے میں مدد ملتی ہے۔

جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو، خصوصاً کمر درد، ٹانگوں اور گٹھنوں کا درد، ڈیلیویری کے بعد ہونے والی کمزوری اور دودھ نہ آنا جیسے مسائل میں بھی بیل گری مفید ہے۔ بیل گری میں موجود اینٹی مائیکروبیل جو اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل کی خاصیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے یہ پھل ایک سے زائد بیماریوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ برص، بواسیر، ڈائیریا، ہیضہ، السر، دل کی بیماری، سانس لینے میں دشواری اور شوگر کے علاج میں نہایت مفید ہے بیل گری انسولین سے بھرپور ہے جو کہ خون سے شکر کی سطح کو کم کرنے کے لیے اہم ہے۔اس کا استعمال خون میں کولیسٹرول کی درست مقدار کو برقرار رکھنے کا بہترین علاج ہے۔ بیل گری کے روغن اور پاؤڈر کا استعمال بھی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More