میری آنکھوں کے سامنے والد نے دم توڑ دیا۔۔ کم عمری میں یتیم ہونے والے ویرات کوہلی باپ کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے

ہماری ویب  |  Nov 08, 2022

“اپنے والد سے محبت کا اظہار کریں۔ انھیں بتائیں کہ آپ ان سے پیار کرتے ہیں۔ آج بتائیں اور کل بھی بتائیں۔ روزانہ اظہار کریں۔ میرے والد نے میری آنکھوں نے سامنے دم توڑا۔ میں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح ان کی جان بچا سکوں لیکن میں کچھ نہ کرسکا“

یہ کہنا ہے بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اور کھلاڑی ویرات کوہلی کا۔ ویرات نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بچپن اور والد کی اچانک اور تکلیف دہ موت کے بارے میں بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا اور اسی دباؤ کو وہ برداشت نہ کرسکے نھیں دل کا دورہ پڑا اور پھر رفتہ رفتہ ان کے دماغ نے جسم کا ساتھ چھوڑ دیا۔ وہ باتھ روم بھی خود نہیں جاسکتے تھے اور معذور ہوگئے تھے۔

والد کی موت کے اگلے دن میرا میچ تھا

ویرات نے بتایا کہ ایک ایسا شخص جو ہمیشہ خودمختار رہا ہو خود کو اس حال میں دیکھنا اس کے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔ میں اس وقت صرف 18 برس کا تھا اور وہ وقت میرے لئے بہت مشکل تھا۔ میرے والد ایسے شخص تھے جو گھر میں کچھ بھی خراب ہو تو خود بنانے لگتے تھے۔ انھیں بہت شوق تھا کہ میں کرکٹ کھیلوں اور تب میں کھیلتا تھا۔ والد کی موت کے اگلی صبح میرا میچ تھا۔ میرے کوچ نے پوچھا کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں میں نے کہا میں کھیلنا چاہتا ہوں کیوں کہ میرے والد پریم کوہلی کی بھی یہی خواہش تھی۔

ان کی موت کے دن ہی خود کو مکمل تبدیل کردیا

ویرات اور ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ والد کی وفات ہی وہ لمحہ تھا جب ہمیں احساس ہوگیا تھا کہ ویرات اب اونچائی پر ضرور پہنچے گا کیوں کہ اس نے اسی دن خود کو بدل دیا تھا۔ میرے لئے کرکٹ میچ چھوڑنا ایک گناہ جیسا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More