1992 میں بھی پہلے بیٹنگ کی تھی اور آج بھی ۔۔ کیا پاکستان ورلڈکپ جیتنے والا ہے؟ پوری دنیا کی نظریں سکرین پر ٹہرگئیں

ہماری ویب  |  Nov 13, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی میچ آج آسٹریلیا کے میلبرن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج کا میچ 1992 میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی مماثلت ہے۔ ہر کوئی ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہے۔ پاکستان آج ایک مرتبہ پھر سے میچ اسی جذبے سے کھیلنے کے لے میدان میں اترا ہے کہ جیسے 1992 میں جیتے تھے اسی طرح آج بھی تاریخی فتح اپنے نام کریں گے۔

دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی نظریں آج اپنی ٹی وی اسکرین پر جمی ہوئی ہیں ہر کوئی اس میچ کے نتیجے کے انتظار میں ہے۔ کسی کو لگتا ہے کہ پاکستان 92 کی طرح ٹرافی لے کر ملک لوٹے گا تو کوئی سمجھ رہا ہے کہ اس مرتبہ انگلینڈ اپنی 92 میں ہونے والی ہار کا بدلہ لینے آیا ہے۔

1992 اور 2022 کے ورلڈکپ کی یکساں چیزیں:

سوشل میڈیا پر ہر جگہ ورلڈکپ کا بُخار عام ہے ہر کوئی 1992 اور 2022 کی یکساں چیزوں کو دماغ میں بٹھا چکا ہے، لیکن وہ یکساں چیزیں کیا ہیں؟

٭ اس وقت بھی پہلے بیٹنگ پاکستان نے کی تھی اور اب اس مرتبہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو دوبارہ سے پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دے دیا ہے۔

٭ اس وقت بھی عمران خان زخمی ہوئے تھے اور آج بھی خان صاحب زخمی ہیں۔

٭ اس وقت رمضان تھا، لیکن اس مرتبہ 1992 کی یاد تازہ کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے روزے رکھے تاکہ عبادت کرکے اللہ سے ورلڈکپ جیتنے کی دعائیں کی جائیں۔

٭ 1992 کا میچ بھی انگلینڈ کے ساتھ تھا اور اب 2022 کا آخری معرکہ بھی انگلینڈ کے ساتھ ہے۔

٭ 1992 میں ورلڈ کپ کے فوری بعد پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ہوئی تھی اور اب بھی دسمبر میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ہونی ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More