کیا معلوم تھا کہ انتقال ہوجائے گا۔۔ شعیب اختر صرف 4 دن پہلے ملنے والے بچے کے انتقال پر غمزدہ! ویڈیو بھی شئیر کردی

ہماری ویب  |  Nov 18, 2022

“اس پیارے سے بچے کے انتقال پر بہت افسوس ہوا۔ صرف ٤ دن پہلے شارجہ بک فئیر میں ملا تھا۔ میرے پاس بھاگتا ہوا آیا اور سیڑھی سے گر بھی گیا تھا۔ بعد میں گھر والوں نے ویڈیو بھیجی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون“

انتہائی دکھ کو ظاہر کرتے یہ الفاظ پاکستان کے سابق مشہور کھلاڑی شعیب اختر کے ہیں جو 3 سالہ بچے کے اچانک انتقال پر افسردہ ہیں۔ شعیب اختر نے ٹوئٹر پر بچے کی تعزیت اور موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ساتھ ویڈیو بھی شئیر کی۔

14 ویں منزل سے گر گیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھ بچہ سیڑھیوں سے گرجاتا ہے اور پھر شعیب اسے گود میں اٹھا لیتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس واقعے کے صرف 4 دن بعد اس بچے کا دبئی میں انتقال ہوگیا جس کی وجہ 14 ویں منزل سے گرنا بتائی جارہی ہے۔ والدین کے مطابق بچہ بستر کے ذریعے کھڑکی پر چڑھا اور پھر نیچے گر گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More