انسان کی موت کیسے ہوسکتی؟ ہالی ووڈ فلم نے انسان اور موت کے درمیان کس پردے کو اٹھانے کی کوشش کی؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Nov 19, 2022

سائنس فکشن فلمز میں دکھائی دینے والے سین اور منظر کشی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، تاہم ان فلمز میں موت اور زندگی سے متعلق بھی کچھ ایسے منظر دکھائے جاتے ہیں جو کہ سب کی حیرت کا باعث بن جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شارٹ فلم This Is How You Die کا کلپ کافی وائرل ہے، جس میں بتایا گیا کہ انسان کس طرح اس دنیا سے جاتا ہے۔

دنیا کی رنگینیوں میں گھرے رہنے والے انسان کو اگر یہ معلوم ہو جائے کہ اس کی موت میں ابھی وقت ہے، تو شاید اس کا ذہن اور دماغ پہلے زیادہ خوش ہو جائے۔

ایسا ہی کچھ اس فلم میں دکھایا گیا ہے، پہلے سین میں خاتون جو کہ جاگنگ کر رہی تھی اچانک اس کی نظر ایک مشین پر پڑی، جس میں انگلی ڈالنے سے آپ کی موت کا وقت تعین ہو سکتا تھا، اُس لڑکی نے ہچکچاہٹ میں انگلی تو ڈالی لیکن دیکھ کر پھولے نہیں سما رہی تھی کیونکہ مشین کے مطابق خاتون کی موت بڑھاپے میں ہوگی۔

خوش ہو کر خاتون بے دھیانی میں روڈ کراس کرنے لگی اور پھر گاڑی کی زد میں آ گئی، جس کے باعث وہ اس دنیا سے چلی گئی۔

بیڈ منٹن کے کھلاڑی کو مشین نے بتایا کہ وہ پیراشوٹ فیل ہونے کے باعث اُس کی موت واقع ہوگی۔ کھلاڑی خوف کا شکار اسی لیے وہ کسی بھی طور پیراشوٹ میں بیٹھنے پر راضی نہیں تھا۔

اور پھر اچانک اسی کے سر پر پیراشوٹ آ کر گرا جس کے باعث وہ چل بسا۔

اسی طرح ایک مزاحیہ انداز میں بھی شخص کو دکھایا گیا ہے، جس کی موت بھالو کے ذریعے ہونا تھی، اب وہ اسی حوالے سے محتاط تھا، جنگل میں بھی بھالو سے لڑنے کے لیے ہتھیار اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔ لیکن اگلے دن جب آفس آیا، تو ڈسٹ بن کے اندر سے ایک بھالو نکلا جس نے اسے دبوچ لیا۔

اگرچہ یہ ایک افسانوی اور خیالی پلاؤ کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے، لیکن اس میں بتایا گیا ہے کہ اگر انسان کو پتہ چل جائے کہ اس کی موت کس چیز سے ہونے والی ہے تو وہ اس سے بچنے کی بارہاں کوششیں کرے گا۔

کوشش کے ساتھ ساتھ وہ جب اسے معلوم ہو جائے کہ اس کی موت بڑھاپے میں یا کافی وقت بعد ہوگی تو وہ پریشان نہیں ہوگا اور یہاں تک کہ خطرے سے بھی خود کو نہیں بچائے گا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہے اور سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More