پھٹی ایڑیوں کو نرم و ملائم بنانا چاہتے ہیں تو آج ہی یہ کام کریں ۔۔ پھٹی ایڑیوں کو گھر بیٹھے ختم کرنے کا وہ سستا ترین حل جو آپ کے پیسے بچائے

ہماری ویب  |  Nov 19, 2022

سردیوں میں سب سے زیادہ پھٹی ایڑیوں کا مسئلہ درپیش رہتا ہے کیونکہ موسم خشک رہتا ہے۔ ایڑیاں انسانی جسم کا سب سے سخت حصہ کہلاتا ہے جہاں نمی کافی کم مقدار میں پائی جاتی ہے۔

اگر ایڑیوں پر توجہ نہ دی جائے تو اس کی شکل اتنی بگڑ جاتی ہے کہ کسی کے سامنے پیر آگے نہیں جا سکتے کیونکہ وہاں کریکس یعنی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ پھٹی ایڑیوں کا علاج بالکل موجود ہے ۔ بہت سے مرد و خواتین سیلون میں پیڈیکیور کرواتے ہیں جو کہ بہت مہنگا پڑتا ہے۔

لیکن اس آرٹیکل میں آج ہم آپ کو گھر بیٹھے پھٹی ایڑیوں کو خوبصورت اور نرم و ملائم بنانے کا سستا اور آسان ترین حل بتائیں گے جس سے پوری سردیاں آپ کی اچھی گزر جائیں گی۔

گرم پانی سے سخت اور پھٹی ایڑیوں کا علاج:

ایک برتن میں نیم گرم پانی ڈال کر اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا مکس کر کے اچھی طرح ہلائیں۔ پھرر اس میں اپنے پیروں کو15 منٹ کے لیے بھگوئیں، 15 منٹ کے بعد پیروں کو خشک کر کے جھاوے کی مدد سے ایڑھیوں کو نرمی سے رگڑیں تاکہ اس پر موجود پٹھی ہوئی جلد صاف ہوجائے۔

بعد ازاں پانی میں دو کھانے کے چمچ کوئی بھی تیل لے کر اس میں ایک کھانے کا چمچ چینی شامل کریں، اس مرکب کو کم از کم 5 منٹ تک استعمال کرتے ہوئے اپنی ایڑیوں اور پیروں کو آہستہ سے رگڑیں اور پھر نیم گرم پانی سے اپنے پیروں کو دھولیں۔ تیسرے مرحلے میں پیروں کو موئسچرائزکریں، اس مقصد کے لیے موم اور زیتون کے تیل کا زیادہ فائدہ مند رہتا ہے۔

اگر آپ موم استعمال کررہے ہیں تو اسے گرم پانی کے پیالے کے اوپر رکھ کر گرم کریں تاکہ وہ پگھل جائے اب اس میں زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اس مرکب کو پیروں پر خصوصاً پھٹی ایڑھیوں پر لگائیں اور موزے پہن کر سو جائیں صبح پھٹی ایڑھیاں دلکش نظر آئیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More