تم آفیسر نہیں بن سکتی بلکہ مزدوری کرو گی ۔۔ دوستوں کے طعنے سننے والی نوکرانی کی بیٹی کیسے اعلیٰ آفیسر بن گئی؟ عزم و ہمت کی وہ مثال جس پر ہر عورت کو فخر ہے

ہماری ویب  |  Nov 21, 2022

خواب وہی دیکھتے ہیں جو انہیں سچ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ غریب لوگ بس چھوٹے موٹے کام کر سکتے ہیں اور اعلیٰ آفسر نہیں بن سکتے پر ایسا ہے نہیں کیونکہ آج ہم آپکو ایک ایسی بیٹی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کی ماں گھروںں میں کام کرتی ہے پر بیٹی اعلیٰ آفیسر کیسے بنی۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ دراصل ایک ڈرامہ کلپ ہے جس کے زریعے سماجی پیغام ہے لوگوں تک پہنچایا گیا کہ دوسروں کو خود سے کم نہ سمجھیں۔ اس باہمت لڑکی کی والدہ دفاتر اور گھروں میں کام کرتی تھی پر بیٹی اپنی قابلیت کے دم پر شہر کی ایک اعلیٰ یونیورسٹی میں اسکالر شپ پر داخل ہو گئی لیکن وہاں لوگوں نے اسے سراہنے اور قابلیت کی تعریف کرنے کی بجائے اسے طعنے دیے کہ تمہاری ماں ہمارے گھروں میں کام کاج کرتی ہے تم بھی وہی کرو گی۔

اور پر سے تم ہو بھی کالی یہی نہیں اگر وہ ان لڑکے لڑکیوں کی باتوں کو نظر انداز کر کے باغ میں پرھنے کو بیٹھتی تو کہتے یہاں بھی نہ بیٹھا کرو ، تمہارے رنگ کی وجہ سے بچے تمہیں دیکھ کر ڈر جائیں گے، کچھ ان معصوموں کا ہی خیال کرلو۔

اس قدر اپنی بے عزتی کے بعد جب روتی ہوئی بیٹی والدہ کے پاس آ گئی اور ان کی گود میں سر رکھ کر کہا کہ لوگ مجھے ایسا کیوں کہتے ہیں میں تو کسی کو کچھ نہیں کہتی۔

اس موقعے پر والدہ ہاتھ میں پکڑا جھاڑو چھوڑ کر کہتی ہے کہ بیٹا لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا ، تم نے آفیسر بننا ہے تم بس یہ بات زہن میں رکھو۔ جس دن آفیسر بن گئی یہی لوگ تعریفیں کریں گے۔

بس پھر کیا تھا والدہ کی نصحیت نے اسے ہمت دی اور وہ آج محکمہ پولیس میں اعلیٰ خاتون آفیسر بن گئی ۔ پھر وہی دوست جب سالوں بعد اپنی درخواست لیکر تھانے پہنچے کہ ہمارا سامان چور لیکر بھاگ گیا ہے۔

تو دیکھ کر ان کا منہ کھلا کا کھلا ہی رہ گیا کہ جسے ہم برا بھلا کہتے تھے وہ آج ہم سے کتنا آگے نکل گئی۔ مزید یہ کہ اسے پولیس آفیسر بنا دیکھ کر اس کی خوش آمد شروع کر دی پر اس نے اپنا فرض پہلے رکھا۔

اور کہا کام کہو میں دوست نہیں آپ لوگوں کی کیونکہ آپ نے ہی مجھے اپنا دوست اور کلاس فیلو ہونے سے منع کر دیا تھا۔

ہاں اگر آپ کی چوری کی بات ہے تو یہ ایک پیشہ ور چور ہے جسے ہم نے پکڑ لیا ہے اور یہ رہا آپ کا سامان، اب آپ جا سکتے ہیں یہاں سے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More