والدہ کے انتقال پر آخری بار ان کا چہرہ بھی نہیں دیکھ پائی تھی ۔۔ وہ شوبز شخصیات جو لائیو پروگرام میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

ہماری ویب  |  Nov 21, 2022

ماں کا کوئی نعمل بدل نہیں ہوتا اور اگر ماں اس دنیا سے چلی جائے تو اس کی یاد میں دن نہیں کٹتا۔ شوبز شخصیات بھی اپنی ماؤں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور جن کی مائیں اب اس دنیا میں نہیں رہیں وہ ان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم ان مشہور ٹیلی وژن شخصیات کا ذکر کریں گے جو لائیو پروگرام کے دوران ماں سے متعلق موضوع اور سوالوں پر اپنے آنسوؤں کو نہ روک سکیں۔

1- صبور علی

شوبز کی معروف اداکارہ صبور علی والدہ کی وفات کے بعد بہت مشکل وقت سے گزر چکی ہیں۔ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب تھیں اور سارا وقت انہی کی ساتھ گزاتی تھیں۔ ایک نجی ٹی پر انٹرویو کے دوران ہوسٹ نے والدہ کے بارے میں سوال کیا تو صبور آبدیدہ ہوگئیں۔ انھوں نے بتایا کہ میری والدہ 19 دن تکلیف میں رہیں، ہم عمرہ کر کے آئے اور اس کے بعد سے ہی امی کی طبیعت خراب ہوئی، ڈاکٹرز نے امی کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا کہا، لیکن امی زندگی میں کئی مرتبہ کہہ چکی تھیں کہ مجھے وینٹی لیٹر پر کبھی نہیں رکھنا چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ ایک بہت تکلیف دہ مرحلہ ہے میں نہیں سہہ سکتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے دیکھا اور کہا کہ امی کی سانسیں نہیں لیکن آپ ایک مرتبہ آواز لگا کر دیکھیں، میرے چھوٹے بھائی علی نے آواز لگائی امی کو تو امی نے آنکھیں کھول لیں، جس پر عملہ حیران ہوا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ سانسیں ختم ہوجائیں اور مریض آنکھیں کھول کر دیکھ لے۔ لیکن بالاخر امی ہمیں دنیا میں اکیلا چھوڑ کر چلی ہی گئیں۔

2- ندا یاسر

پاکستان کی مشہور میزبان و ہوسٹ ندا یاسر والدہ کی وفات کے بعد ٹوٹ چکی تھیں۔ آج بھی لائیو پروگرام میں وہ اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتی ہیں کیونکہ ان کی ماں سے محبت بہت زیادہ تھی۔ اپنی ماں کے انتقال کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اتنی بد نصیب ہوں کہ میری ماں کی وفات کے وقت میں میں نے اپنی والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔

3- نور خان

٭ اداکارہ نور خان جو سارہ خان کی بہن ہیں، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں ماں کی یاد پر روتے ہوئے بتایا کہ: '' میں آج بھی ماں کا دوپٹہ اور ان کا کمبل لے کر سوتی ہوں، ان کی خوشبو محسوس کرتی ہوں، آج بھی امی روزانہ خوابوں میں آتی ہیں ، میں ان سے زیادہ ملتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میری ماں مجھ جیسی تھیں۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More