یہ بیٹا اللہ کی نعمت ہے ۔۔ بیٹے پیدا ہونے پر والد نے شہر میں جشن کا سما بنا دیا، بڑی خوشی ملنے پر باپ نے بچے کو گود میں اٹھا کر کیا کیا

ہماری ویب  |  Nov 22, 2022

اولاد اوپر والے کی دین ہے اور جب اللہ پاک کسی کو اپنی نعمت سے نوازتا ہے تو اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسے جشن کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا اور نہ ہی دیکھا ہوگا۔

جی ہاں یہ واقعہ یہ ایک پشتون بھائی کا ، جن کو اللہ پاک نے بیٹے کی نعمت سے نوازا جس پر ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ایک نہایت ہی بڑی دعوت کا انعقاد کیا ہے جس میں لوگ دور دور سے آئے۔

اور ان کی خاطر توازہ پشتون روایات کے مطابق کی گئی ۔ مہمانوں کو کھانے میں دنبے کا گوشت، قابلی پلاؤ، تافتان،حلوہ، قورمہ اور کولڈ ڈرنک پیش کی گئی۔ یہی نہیں بلکہ جس طرح مہمان اپنی خوشی کا اظہار والد سے گلے مل کر کر رہے تھے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کافی دیر بعد یہ خوشی ملی ہے۔

اس موقعے پر دیکھا جا سکتا تھا کہ دعوت میں آئے لوگوں نے نومولود کو کس قدر پیار کیا، گود میں اٹھایا، پیار کیا، دعائیں دیں اور کئی ہزار روپے تحفے میں دے ڈالے۔

یہی نہیں پورے علاقے میں اس دعوت کا کھانا گھر کے بزرگوں ارو لڑکوں نے مل کر پورے علاقے میں تقسیم کروایا جس پر سب نے ہی بچے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتاتے چلیں کہ والد اتنے خوش تھے کے دعوت میں سارا وقت بیٹے کو چومتے ہی رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More