ماں نے کہا تمہاری ایک ٹانگ میں ہوں اور دوسری تمہارے والد ۔۔ قطر اسٹیڈیم میں جس معذور بچے نے قرآن سنایا اُس کی زندگی کیسی ہے؟ جانیے دلچسپ کہانی

ہماری ویب  |  Nov 23, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ اس حد تک منفرد ہوتی ہیں کہ سب کے لیے حیرت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے آپ کو بتائیں گے۔

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی شروعات قطر میں تو ہو گئی ہے تاہم اس سب میں قاری غانم المفتاح کافی شہرت پا رہے ہیں۔ قطر سے تعلق رکھنے والے غانم کی کہانی کافی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے۔

غانم المفتاح مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ان کے والدین کی حوصلہ افزائی اور بڑھاوے نے غانم کو ایک کامیاب شخص بننے میں مدد کی۔

مشہور یوٹیوبر کی ولادت سے پہلے جب والدین کو علم ہوا کہ ان کی اولاد عام بچوں کی طرح نہیں ہے، بلکہ Caudal Regression Syndrome نامی بیماری ک شکار ہے، تو والدین کو دھچکا تو لگا مگر ان کے حوصلے نے سب کو حیران کر دیا۔

والدہ ایمان نے غانم کے والد کو کہا کہ میں اس بچے کو جنم دوں گی، ہم دونوں بچوں کا خیال رکھیں گے، غانم کا الٹا پیر آپ بننا اور میں غانم کا سیدھا پیر بنوں گی۔ والدین کا ماننا تھا کہ ہم دونوں اس بچے کے پیر بنیں گے۔ سماجی نظریں یہی کہہ رہی تھیں کہ معزور بچہ والدین کے لیے مشکلات بن سکتا ہے، یہاں تک کہ یہ بھی بتانے کی کوشش کی کہ بچے کو پیدا ہی مت ہونے دیں، بلکہ ابارشن کرا دیں، مگر والدین نے احساس ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایمان اور محمد المفتاح کے ہاں جڑواں بچوں کہ پیدائش ہوئی تھی، جس میں ایک تو عام بچوں ہی کی طرح تھا تاہم دوسرا یعنی غانم معزور بچہ پیدا ہوا۔

جس پر والدین نے بجائے مایوس ہونے کہ اللہ کا شکر ادا کیا اور صبر کیا۔ غانم کو بچپن ہی سے تنگ کرتے تھے، مختلف ناموں سے پکارتے تھے اور یہاں تک کے غانم کا اسکول مانا اجیرن کر دیتے تھے، لیکن غانم نے ہار نہیں مانی کیونکہ والدین کی سپورٹ اور پرورش اسے ہمت ہارنے نہیں دے رہی تھی۔ بیٹے کو کامیاب دیکھ کر آج والدین بچے کو دیکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں، جبکہ دعائیں بھی خوب دے رہے ہیں۔

اب غانم ایک موٹیویشن اسپیکر بھی ہے، غریسا آئسکریم کا مالک بھی ہے اور یوٹیوبر بھی۔ یعنی معزوری ہو کمزوری سمجھنے کے بجائے غانم نے اسے ہمت کا ذریعہ بنایا، فیملی سپورٹ اور خود کچھ کر گزرنے کے جذبے نے غانم کو آگے بڑھنے میں مدد کی۔

یہاں تک کہ وہ سوئمنگ بھی کرتا ہے، خود گاڑی بھی چلاتا ہے۔ اپنی خود کی لینڈ کروزر میں بیٹھنے کے لیے غانم کو کسی بھی مدد درکار نہیں ہوتی ہے، بلکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیونگ سیٹ کے بجائے پیچھے کے راستے سے اندر داخل ہوتا ہے، اور پھر ڈرائیونگ سیٹ پر بھی اوپری سیٹ نصب ہے، جس کے ذریعے غانم بڑی جیپ نما گاڑی چلاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More