عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔ بجلی کا بل آدھا ہوگیا مگر کیسے؟؟؟

ہماری ویب  |  Nov 23, 2022

پاکستان میں ایک بار بڑھنے والی چیز چاہے مہنگائی ہو یا غربت کبھی کم نہیں ہوتی اور اگر ہم بات کریں بجلی کے بل کی تو پاکستان کے عوام بجلی نہ آئے تو پریشان اور اگر آئے تو زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں۔

اب آپ بھی حیران ہونگے کہ کیوں بھئی بجلی آنے پر لوگ کیوں پریشان ہونگے تو جناب وہ اس لئے کہ جب زیادہ بجلی آتا ہے تو زیادہ بل بھی آتا ہے لیکن یہاں تو کم بجلی آتا ہے تو بھی بل زیادہ ہی آتا ہے۔

کراچی کے عوام کو مسلسل ظلم کی چکی میں پیسنے کیلئے کے الیکٹرک کو جلاد کی طرح مسلط کیا گیا ہے اور آپ کے گھر بجلی آئے نہ آئے بھاری بھرکم بل لازمی پہنچ جاتا ہے اور اب کے الیکٹرک نے عوام کیلئے بل کم کردیا ہے لیکن کیسے وہ بھی آپ کو بتاتے ہیں۔

پہلے آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان میں بجلی کا مسئلہ کوئی پانچ، 10 سال پرانا نہیں بلکہ بھٹو اور ضیاء کے دور میں بھی لوگوں کو لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی تاریخیں ہی دی جاتی تھیں اور لوگ سنی دیول کی طرح تاریخ پہ تاریخ کا رونا روتے رہتے تھے لیکن سیاستدانوں کا وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔

گزشتہ مہینوں میں عوام کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بغیر ہی جھٹکے دیئے گئے اور حکومت نے عوام کو لفظوں کے ہیر پھیر میں ایسا گھمایا کہ لوگ بل ہاتھوں میں لے کر ناگن کی طرح بل کھاتے رہے لیکن کسی نے ایک نا سنی۔

کراچی کے عوام کو پاکستان میں سب سے بدقسمت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہاں گھر سے نکلتے ہی کچرے کے ڈھیر سے اٹھتی خوشبوؤں سے آپ کا استقبال ہوتا ہے تو ٹوٹی سڑکیں آپ کی کمر کے سارے کس بل نکال دیتی ہیں اوپر سے سونے پر سہاگہ کہ جگہ جگہ کھلے مین ہول شہریوں کو اپنی آغوش میں لینے کیلئے ہمہ وقت بانہیں کھولے ان کا انتظار کرتے ہیں۔

اب آپ کو بتاتے ہیں کہ کے الیکٹرک نے کیسے بجلی کا بل کم کرکے حام طائی کی قبر پر لاتی مارہی ہے تو جان لیجئے کہ جیسا آپ سوچ رہے ہیں ویسا ہرگز نہیں ہے بلکہ کے الیکٹرک نے کاغذ بچانے کیلئے بل کا سائز کم کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More