کم عمر میں افسر بن گئیں ۔۔ یہ خاتون پولیس افسر کون ہیں جنہیں خطرناک مجرم بھی خود گرفتاری دینے کے لیے آتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 23, 2022

ملزم جب کوئی جرم کرتا ہے تب وہ پولیس سے پیچھا چھڑانے کے لیے بھاگتا ہے۔ مگر اب ایک ایسی پولیس اہلکار سامنے آئی ہیں جن کو گرفتاری دینے کے لیے مجرم خود آگے آجاتے ہیں یعنی خود گرفتاری دینے آتے ہیں۔

وہ ہیں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس افسر پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنی شخصیت اورفٹنس کی وجہ سے بہت مشہور ہو رہی ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ خاتون پولیس افسر ڈیانا سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

بین الاقوامی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی طرف سے "دنیا کی سب سے خوبصورت پولیس آفیسر" کے طور پر سراہا جانے والی ڈیانا رامیرز نے اپنے جرائم سے لڑنے والے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ملک خدمت کرنا اچھا لگتا ہےاور وہ اسے اعزاز سمجھتی ہیں۔

کولمبیا کی بہادر پولیس افسر ڈیانا رامریز میڈلین کی سڑکوں پر گشت کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، بتایا جا تاہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جسے کبھی دنیا کا سب سے خطرناک شہر سمجھا جاتا تھا۔

خاتون پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ ماڈل یا انٹرنیٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے اپنی پولیس کی نوکری نہیں چھوڑیں گی کیونکہ وہ اس ادارے کی بدولت مشہور ہوئی ہیں اور اس نے انہیں یہاں تک پہنچنے میں مدد دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More