کیا سلمان خان نے منگنی کرلی ہے؟ انگوٹھی پہنے نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

بالی ووڈ انڈسٹری کے سلو میاں (سلمان خان) کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے جس میں وہ انگوٹھی پہنے دکھائی دیے۔

نئی وائرل تصویر کو لیکر جو بحث اس وقت سوشل میڈیا پر چل رہی ہے وہ ان کی 'منگنی' کی ہے جس کے بارے میں سوال کیا جا رہا ہے۔

دبنگ خان کی ابو ظہبی سے تصویر وائرل ہو رہی ہے جہاں وہ آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے۔وہاں انہوں نے بالی ووڈ کے دیگر ستاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

وہیں سلمان خان کی تقریب سے ان کی تصویر میں ان کا ہاتھ خاص توجہ کا مرکز بنا۔ ان کا بریسلیٹ تو ان کی پہچان ہے ہی مگر اس بار ان کے ہاتھ کی انگلی میں ایک انگوٹھی بھی دیکھی گئی جس کے بعد لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوال کرنے لگے کہ کیا سلمان خان نے منگنی کرلی ہے؟

تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ سلمان خان کی انگلی میں موجود یہ انگوٹھی انہیں ان کے والد سلیم خان نے انہیں تحفے میں دی تھی۔ علاوہ ازیں یہی انگوٹھیاں سلمان خان کے بھائیوں کو بھی تحفے میں ان کے والد کی جانب سے دی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More