رکشے میں بیٹھے اور میچ دیکھنے چل دیئے ۔۔ برطانوی سفیر کا پوٹھوہاری زبان میں پیغام وائرل

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے آغاز کے بعد پاکستان میں برطانوی سفیر کا پوٹھوہاری زبان میں پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دلچسپ مقابلہ رہا اور ورلڈکپ کا فائنل بھی یادگار تھا۔ دونوں مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم کامیاب رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سب کی نظریں ٹیسٹ سیریز پر لگی ہیں کہ کونسی ٹیم زیادہ بیسٹ ہے، یکم سے 21 دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی سے کھیلے گا، لڑکو جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔

اپنے پیغام کے آخر میں خوبصورتی سے سجے رکشےمیں بیٹھتے ہوئے کرسچ ٹرنر رکشہ ڈرائیور کو کہتے ہیں کہ راجہ جی۔۔ پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز شروع ہوگئی ہے، دونوں ممالک کے مابین 66 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں کھیلی گئی 27 ٹیسٹ سیریز میں سے 11 انگلینڈ کے نام رہیں۔ 8 میں پاکستان فاتح رہا جب کہ 8 سیریز ڈرا ہوئیں۔

دونوں ٹیمیں 27 ٹیسٹ سیریز میں 86 میچز میں مدمقابل آئیں، انگلش ٹیم کو 26 فتوحات ملیں جب کہ قومی ٹیم نے 21 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 39 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More