سکھ اور مسلمان انسانیت کی عظیم تصویر ۔۔ جب ایک معذور پاکستان میں اپنے مذہبی مقام آیا تو مسلمان نے اسے اٹھا کر کیسے پورا کرتار پور دکھایا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 01, 2022

مذہب الگ مگر بھائی چارہ بے مثال ہے ۔ جی ہاں ہم یہاں پاکستانی اور سکھ بھائی کے درمیان پا ئے جانے والے سلوک کی بات کر رہے ہیں جس نے سب کو پگھلا دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایل سکھ جو کہ معذور تھا وہ پاکستان میں موجود اپنے مذہبی مقام کرتارپور پر آیا تو چل پھر نہیں سکتا تھا۔

جس کی وجہ سے ایک مسلمان بھائی فوراََ آگے بڑھا اور ان کے گھر والوں سے کہہ ڈالا کہ آپ لوگ چھوڑ دو، مجھے یہ خدمت کا موقعہ دو۔ اور پھر اس مسلمان نے اپنی گود میں اٹھا کر پورا کرتارپور اس معذور سکھ کو دکھایا جس پر اہلخانہ میں سے ایک شخص ویڈیو بناتا رہا۔ جبکہ ساتھ میں یہ کہتا ہوا بھی سنائی دیا گیا۔

کہ دیکھ لو ہم میں ایک دوسرے کو لے کر کتنا پیار و محبت پایا جاتا ہے اور ہم ان لوگوں کو پیغام دیتے ہیں جو دنیا میں نفرت پھیلاتے ہیں۔ یہی نہیں ویڈیو کے آخر میں یہ بھی دیکھا گیا کہ مسلمان نے جب سکھ کو وہیل چیئر پر بٹھایا تو اس کے پاؤں سیدھے کیے اور پھر سے ساتھ کھڑا ہو گیا کہ کہیں انہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہ ہو۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ ویڈیو انتہائی مقبول ہے اور اس کی مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت بھی یہی ہے کہ اسے اب تک 821 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 109 ہزار لوگ اس پسند بھی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More