پیچھے ہٹو چلو سب پیچھے ہٹو ۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کیک کاٹنے کے دوران غصے میں آگئے ، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران غصے میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قمر زمان کائرہ کو اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ ایک تقریب کے دوران کیک کاٹتے دیکھا جاتا ہے لیکن بد نظمی کی وجہ سے وہ غصے میں آجاتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کو غصے میں پیچھے ہٹنے کا کہتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قم زمان کائرہ کیک کاٹ ہی رہے ہوتے ہیں اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے ورکرز کیک کاٹنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں جس پر انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پیچھے ہٹو چلو پیچھے ہٹو۔

اس دوران وہ گرتے گرتے بھی سنبھلتے ہیں مگر لوگ آگے آنے کے لیے بے تاب ہو رہے ہوتے ہیں۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کی خواتین ورکرز بھی آگے آجاتی ہیں۔

اس دوران ایک پارٹی کا ایک نابینا ورکر بھی سامنے آتا ہے جن کو قمر زمان کائرہ آگے لاتے ہیں اور ان سے کیک کٹواتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More