میں اپنا بچہ کبھی دفن نہیں کروں گی ۔۔ خاتون کی ویڈیو پر اداکارہ امر خان نے افسردہ ہوکر لوگوں سے کیا اپیل کر دی؟

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

معاشرے میں اچھائی کم اور برائی تیزی سے اپنی جڑیں پھیلاتی ہے۔ لیکن جہاں کا قانون سخت ہو وہاں برائی کا پھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

آج سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو نشے کی بری عادت کا شکار ہوگئی ہے۔ اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ سڑک پر اپنے دو ماہ کے مردی بچے کو لیکر بیٹھی رہتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ اپنے بچے کو نہیں دفنائے گی۔

سنبل نامی نشے کی عادی خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ دوسری عورتوں کے چکر میں پڑھ گیا تھا۔ اب سنبل سڑک کنارے فٹ پاتھ پر اپنے مردہ بچے کو چادر میں ڈھانپے بیٹھی ہے ساتھ میں اس کی ایک اور بیٹی بھی ہے۔

مزید سنبل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہیں اور انہوں نے بے اے کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ خاتون ذہنی مریضہ بن چکی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ ان کا بچہ زندہ ہے ، میرے بیٹے کو کوئی نہیں دفنائے گا۔ لیکن اطلاعات کے مطابق بچہ ایکسپائر ہوچکا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر اداکارہ امر خان کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں انہوں نے خاتون کے بارے میں دکھ کا اظہار کیا۔

اداکارہ امر نے اپنی انسٹا پوسٹ پر سنبل نامی خاتون کے بارے میں لکھا کہ اللہ و اکبر، ہم کس دنیا میں رہ رہے ہیں۔ کیا عجیب کہانیاں، کیا مڑے ہوئے کردار ہیں۔ اس طرح کی کہانیوں کو کوور کرنے والے مضبوط بیانیے سے کیسے باہر ہو سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت غمزدہ ہوئی ہوں۔

امر خان نے مزید لکھا کہ اللہ خاتون کی حفاظت کرے جو آئس کے نشے کی لت میں پڑ چکی ہے اور اپنے بیٹے کی لاش کو دفنانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More