حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ بہت کم لوگ جاتنے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پرویز مشرف:

پرویز مشرف اگرچہ اپنے دور میں متنازع بھی رہے تاہم ان سے متعلق ایک ایسی ہی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

سابق صدر کے بچوں کے حوالے سے شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ سابق صدر کی بیٹی ریل کار کے ذریعے کالج سے گھر آتی تھیں۔ اس حوالے سے بھی سابق صدر کی اہلیہ نے شیخ رشید کو کہا تھا کیونکہ وہ بیٹی کے لیے پریشان ہو جایا کرتی تھیں۔

اسی دوران میزبان جو کہ عائلہ مشرف کے ساتھ کالج میں ہوتے تھے، بتایا کہ کئی بار عائلہ کی فیس دیر سے جمع ہوتی تھی۔

دوسری جانب سابق صدر کے بچے بھی والد کی نصیحت اور ان کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، بیٹی اور بیٹا اگرچہ صلاحیتوں سے بھرپور ہیں تاہم والد کے عہدے کا کبھی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔

اسد عمر:

اسد عمر بھی ان دنوں پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہیں، چاہے سوشل میڈیا ہو یا پھر سیاسی پریس کانفرنس، اسد عمر سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں۔ دوسری جانب اسد عمر کی پروفیشنل صلاحیتوں کی بنا پر بھی انہیں خوب سراہا جاتا ہے۔

اسد عمر اگرچہ خود ایک سادہ سے انسان ہیں تاہم اپنے بچوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

بچوں کی فیس ہی تیرا ہزار پاؤنڈ ہے تو اس طرح کل ملا کر بچوں کے تعلیمی خراجات 27 ہزار پاؤنڈ بنتے ہیں جو کہ پاکستانی لاکھوں روپے بنتے ہیں۔ واضح رہے یہ انٹرویو بھی پرانا تھا، جس میں انہوں نے اپنے بچوں سے متعلق بتایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More