سردیوں میں نکلنے والی خوفناک مخلوق ۔۔ دنیا کی ایسی خوفناک مخلوق جس پر سائنس بھی حیران رہ گئے، دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

زمانہ جدید میں جس طرح انسان کئی چیزیں کھوج نکال رہا ہے، ایسے ہی ایک سائنس کی ایک اور برانچ بھی سامنے آ رہی ہے، جسے اب تک خاص اہمیت نہیں ملی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی برانچ اور اس سے منسلک ایک خوفناک پراسرار مخلوق کے بارے میں بتائیں گے۔

Cryptozoology سائنس میں زوولوجی کی ایک نئی برانچ کے طور پر سامنے آ رہی ہے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس برانچ میں دیوہیکل، غیر معمولی اور خوفناک پراسرار مخلوقات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

ایسی ہی ایک خوفناک مخلوت ہے Bigfoot جسے عام طور پر برمانو یا دیو کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

امریکہ کے شمال اور کینیڈا سمیت دنیا کے بلند ٹھنڈے پہاڑی علاقوں میں رہنے والی خوفناک مخلوق کو دیکھنے والے کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جو کہ خوف کے مارے چیخنے لگتے ہیں جبکہ کچھ ایسے ہوتے ہی جو کہ خوف ہی مارے انہیں سانپ سونگھ جاتا ہے۔

بگ فوٹ دراصل دراز قد تقریبا 7 فٹ سے زائد قد کا ہوتا ہے، جس کے جسم پر بال ہی بال ہوتے ہیں جبکہ چہرا بھی کافی خوفناک ہوتا ہے۔

300 سے 600 پاؤنڈز کے وزن کے ساتھ موجود اس غیر معمولی مخلوق کے رہن سہن بھی مختلف ہیں۔ عام طور پر امریکی علاقوں میں نظر آنے والی یہ مخلوق اگرچہ انسان ہی کی طرح ہوتی ہے، مگر دکھنے میں خوفناک اور برمانس اور بندروں سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مقامی طور پر کئی لوگ اسے اگر دیو، جنات یا خوفناک مخلوق کے طور پر یاد کرتے ہیں تو کوئی اسے محض افسانہ ہے کیونکہ سائنس بھی اس جانور سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں فراہم کر سکی ہے، تاہم اسے برمانس ہی کی قسم تصور کیا جاتا ہے۔

لیکن امریکہ اور کینیڈا میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملے ہیں جہاں یہ مخلوق موجود تھی اور کیمرے کی آنکھ نے بھی اسے قید کیا۔ 1970 میں ایک 93 سالہ شخص نے ایک ایسے ہی دراز قد مخلوق کی تصویر کھینچی تھی جس نے خوف و ہراس پھیلایا۔

تاہم ایف بی آئی کی تحقیق میں بگ فوٹ کے پائے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی، سوشل میڈیا پر جن سوسائٹی نامی گروپ میں بھی اس حوالے سے کافی دلچسپ آرٹیکل لکھا گیا تھا۔

اسی میں یہ بتایا گیا تھا کہ کیسے معلوم ہو سکے کہ اگر بگ فوٹ آپ کے آس پاس موجود ہے، اول تو یہ کہ یہ مخلوق جنگلات، پہاڑی علاقوں میں ہی ہوتی ہے جسے کچھ سائنسدان خیالی مخلوق کے طور پر دیکھتے ہیں۔

جب کبھی آپ کے آس پاس جنگل میں بدبو کا بھپکا آئے تو سمجھ جائیے گا کہ یہ مخلوق آس پاس ہے کیونکہ ان میں بدبو شدید ہوتی ہے، اسی طرح اگر آپ کے کھانے کا ساز و سامان میں موجود گوشت ختم ہو گیا تو بھی ممکنہ طور پر یہ مخلوق ہو سکتی ہے جسے گوشت بے حد پسند ہے۔

دوسری جانب یہ مخلوق قدرتی پتھروں سے گھر بناتی ہے، اگر جنگل میں پتھروں کا بنا گھر نما جگہ دکھے تو ممکنہ طور پر اسی مخلوق کی ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More