امرود کالا بھی ہوتا ہے؟ کراچی میں ملنے والے سیاہ امرود کے زبردست فائدے

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

کیا آپ نے کبھی سیاہ امرود کھایا ہے؟ یقیناً بہت کم ہی لوگ ہوں گے جنھوں نے سیاہ رنگ کا امرود دیکھا ہوگا اور شاید ہی اسے دیکھ کر کبھی کھایا ہو کیوں کہ بہت سے لوگ سیاہ امرود کو زہریلا سمجھتے ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو کالے امرود کے بارے میں بتایا جائے گا جو کراچی میں بھی موجود ہیں۔

سیاہ امرود کراچی میں کہاں پایا جاتا ہے؟

اس بارے میں وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ آیا یہ امودوں کی قدرتی قسم ہے یا نہیں کیوں کہ بھارت میں انھیں مختلف تجربات کے ذریعے اگایا گیا ہے۔ البتہ کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے پیچھے جناح اربن فاریسٹ میں کالے امرود کے کئی پودے موجود ہیں۔ 15 ایکڑ پر پھیلے ہوئے اس اربن فاریسٹ میں تقریباً 4000 پودے اور درخت ہیں جن میں بڑی تعداد نایاب قسام کے درختوں کی ہے ان میں سے ہی ایک نایاب اور کمیاب پودا سیاہ امرود کا بھی ہے۔

سیاہ امرود کے فائدے

سیاہ امرود اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ صرف ڈھائی سو ملی گرام پھل میں 100 گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ وٹامن اے، بی اور آئرن کے عاوہ پروٹین بھی کثیر تعداد میں شامل ہوتا ہے۔ چونکہ کالے امرودوں میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے اس لئے یہ ہڈیوں کے لئے بہترین ہے۔ کالا امرود اندر اور باہر دونوں طرف سے سیاہ ہوتا ہے البتہ اس میں زہر کا عنصر موجود نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More