مرحومہ بیوی کا موت سے پہلے لکھا خط پڑھا تو ۔۔ مشہور شخصیات، جو اپنے پیارے کی تکلیف دیکھ کر رو پڑے

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شبانہ اعظمیٰ:

شبانہ اعظمیٰ ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، تاہم ماضی کی مقبول اداکارہ اور جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمیٰ کی والدہ کا جب انتقال ہوا تو وہ خاموش ہو گئی تھیں۔

شبانہ اعظمیٰ کی والدہ شوکت کیفی کا انتقال ہوا تو شبانہ اعظمیٰ کو ایک ایسا خوف کھانے لگا تھا جس کا اظہار انہوں نے کیا تھا۔

آپ میرے ہاتھوں میں اس دنیا سے رخصت ہوئی تھیں، ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ جب تک بڑوں کا ہاتھ آپ کے سر پر ہوتا ہے تو برکت رہتی ہے۔

شبانہ کی والدہ خود بھی اداکارہ تھیں اور کافی مقبول تھیں۔

سنجے دت:

سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے پسند کی شادی کی تھی، لیکن شادی کے ایک ساتھ بعد ہی یعنی 1988 میں ریچا برین ٹیومر جسے مرض میں مبتلا ہو گئیں، جس سے ان کی زندگی ہی بدل گئی۔

حالت بہتر ہونے پر اور اپن گھر سنبھالنے کی غرض سے ریچا واپس آ گئیں، لیکن صورتحال سنبھلنے کے بجائے سنجے نے 1993 میں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

جس پر ریچا کو شدید صدمہ پہنچا اور ان کی حالت سنبھلنے کے بجائے بگڑتی گئی، اسی وجہ سے ریچا دوبارہ علاج کے سلسلے میں نیویارک چلی گئی، جبکہ سنجے کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی سزا ہو گئی۔

1996 میں جب وہ ریچا ایک طرح سے ختم ہو چکی تھیں تو اپنے والدین کے گھر میں اس دنیا سے چلی گئیں۔

اپنے آخری خط میں ریچا نے جو کچھ لکھا، اسے یوں سمجھا جائے تو غلط نہ ہوگا، کہ اپنے خون سے یہ خط لکھا، کیونکہ وہ درد، تکلیف اس میں عیاں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ساتھ چلتے ہیں۔ہر ایک اپنے راستے کا انتخاب خود کرتا ہے، میں نے بھی اپنا انتخاب کر لیا۔ لیکن میں ایک ناختم ہونے والے موت کی گلی میں جا چکی ہوں۔

میں پیچھے کس طرح جاؤں؟ کیا مجھے ایک موقع اور ملے گا؟ یہ سب وقت بتائے گا۔

اگرچہ وقت لگے گا، لیکن میں انتظار کروں گی۔ مجھے پتہ ہے، کہ سچ تو یہ ہے کہ پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی میں پُر امید ہوں۔ میرے موت کے فرشتے مجھے اُس جگہ لے کر جائیں گے، جہاں میرے خواب پورے ہو جائیں گے۔ وہ اپنے بازوں کھول کر مجھے خوش آمدید کہیں گے اور میرا خیال رکھیں گے۔

رشی کپور:

رشی کپور بالی ووڈ کے ان ستاروں میں شامل تھے جو کہ اپنے جذباتی پن اور غصے کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے تھے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی رشی کپور اپنے تاثرات اور برہمی کا اظہار کرنے میں دیر نہیں لگاتے تھے۔

تاہم ان کی اہلیہ نیتو سنگھ اپنے شوہر کی صحت کا بھرپور خیال رکھتی تھیں، اگرچہ وہ غصے کے تیز تھے تاہم اس کے باوجود وہ نیتو سے بے حد پیار کرتے تھے۔

نیتو بتاتی ہیں کہ ہمارے روزانہ جھگڑے ہوتے تھے، اور روزانہ میں سوچتی تھی کہ بس اب میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہوں، لیکن پھر پتہ نہیں کیوں میں رک جاتی تھی اور پھر اگلا دن وہی سب ہوتا تھا۔

رشی کپور اور نیتو دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، لیکن اس پسند کی شادی میں دونوں کے درمیان سمجھوتہ اور دوستی بھی ایسی تھی کہ ایک دوسرے کا دفاع کرنے اور اپنے معاملات کو اپنے تک رکھتے تھے۔

دھرمیندر:

دھرمیندر نے دوسری شادی ہیما مالنی سے کی تھی، اس سے پہلے ان کی پہلی اہلیہ نے طلاق دینے سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے اسلام قبول کر کے ہیما مالنی سے شادی کی۔

2015 میں ہیما مالنی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بچی کی وفات ہوئی تھی جس میں خود ہیما مالنی بھی زخمی ہوئی، اس سب میں دھرمیندر شدید پریشان ہو گئے تھے۔ کیونکہ انہوں نے ہیما کو کبھی تکلیف میں دیکھا ہی نہیں تھا۔

ایسی صورتحال میں دھرمیندر کی آنکھوں میں آنسو تھے جبکہ وہ اس لیے بھی پریشان تھے کیونکہ اہلیہ کی گاڑی سے جو بچی جاں بحق ہوئی اس سلسلے میں اہلیہ مشکلات کا شکار ہو گئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More