راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کو تین وکٹوں کا نقصان، جیک لیچ کی عمدہ بولنگ

اردو نیوز  |  Dec 03, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔ 

کھانے کے وقفے تک پاکستانی نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم اور شان مسعود کریز پر موجود تھے۔ 

سنیچر کو راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ روزہ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 181 سے سکور آگے بڑھاتے ہوئے ڈبل سینچری پارٹنرشپ مکمل کی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیسٹ میچ کی دونوں اوپننگ پارٹنرشپس دو سو رنز سے زیادہ رہی ہیں۔  دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق اپنی سینچریاں بھی مکمل کیں۔ 

انگلینڈ کو پہلی کامیابی 225 کے مجموعی سکور پر ملی جب عبداللہ شفیق 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں وِل جیکس نے آؤٹ کیا اور یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ ہے۔   

پاکستان کی دوسری وکٹ 245 کے مجموعی سکور پر گری جب جیک لیچ نے امام الحق کو بولڈ کر دیا، انہوں نے 121 رنز بنائے۔ 

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز اظہر علی تھے جنھوں نے 27 رنز بنائے۔ اظہر علی کو بھی جیک لیچ نے ہی آؤٹ کیا۔ 

سنیچر کو راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ روزہ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 181 سے سکور آگے بڑھاتے ہوئے ڈبل سینچری پارٹنرشپ مکمل کی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیسٹ میچ کی دونوں اوپننگ پارٹنرشپس دو سو رنز سے زیادہ رہی ہیں۔ 

اس سے قبل گذشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بین ڈکٹ، زیک کرالی، اولی پوپ اور ہیری بروک کی سینچریاں شامل ہیں۔ ہیری بروک 153 رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ سکورر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے تین، محمد علی نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More