سجدہ کرنے میں مشکل ہو رہی تھی مگر ۔۔ سمندر کے اندر نماز پڑھنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

ہماری ویب  |  Dec 06, 2022

سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سمندر کے اندر تو ایسی کئی مخلوقات ہیں جن کے بارے میں انسان جانتا تک نہیں ہے، تاہم اسی سمندر کے اندر ایک شخص نے کچھ ایسا کیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں نوجوان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو کہ سر پر سفید ٹوپی پہنے، سیاہ جیکٹ اور سفید پینٹ پہنے یہ نوجوان سمندر کے اندر موجود ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ نوجوان جائے نماز بچھائے سمندر کے اندر نماز پڑھ رہا تھا۔

کمر پر آکسیجن سیلنڈر لگائے یہ نوجوان نماز تو پڑھ ہی رہا تھا تاہم ساتھ ہی مچھلیاں بھی آس پاس گھوم رہی تھیں، اس منظر کو دیکھ بھی رہی تھیں اور ڈر بھی رہی تھیں۔

اسی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سمندر میں پانی کے دباؤ کی وجہ سے نماز بڑے ہی آرام ہی پڑھ رہا ہے، رکوع اور سجدہ کرنے میں بھی مشکل تو پیش آ رہی تھی تاہم ہار نہیں مانی۔

سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More