سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Dec 06, 2022

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کی آپریشن تیاریوں اور عزم کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ مضبوط ہوئی ہے اور مادر وطن کی ہر قیمت پر دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ جاری ہے اور دیرپا امن واستحکام کو یقینی بنائیں گے جبکہ سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More