کام ہم کریں اور کیک چوہا کھا جائے ۔۔ آفس میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھا کر دعوت اُڑانے کی دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 07, 2022

چوہا ایسی مخلوق ہے جو کہیں بھی گُھس کر کچھ بھی کھا جاتا ہے اور پھر آسانی سے بھاگ بھی جاتا ہے، گھر کی نہ جانے کتنی چیزوں کو کُترنے والا یہ چوہا اگر مہمانوں کے سامنے آجائے تو سوچیں کتنی شرمندگی محسوس ہوگی؟

ایسا ہی کچھ منظر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا جہاں ایک میٹنگ میں لوگوں کو پیش کیے جانے والے کھانے پر چوہے کو ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ چوہے کی اس کارستانی کی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آتے ساتھ ہی وائرل ہوگئی، اس کلپ کو عارف خواجہ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

میٹنگ کے دوران کیک کے ٹکڑے پر چوہے کی چالاکی سے کیک کھانے کی ویڈیو کو لوگوں نے کافی شئیر کیا ہے کیونکہ یہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ ہے اور آپ کو بھی یقینی طور پر اسے دیکھنا چاہئے۔

اس ویڈیو کو عارف خواجہ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ ان کے بائیو کے مطابق، عارف خواجہ جموں و کشمیر کے ڈینٹل سرجن ہیں۔ 26 سیکنڈ کے اس کلپ میں چند لوگوں کو میٹنگ کے دوران گہری بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، کمرے میں موجود ایک غیر متوقع مہمان پر کیمرہ زوم ہو گیا۔ یہ ایک چوہا تھا جو میز پر رکھے کیک کے ٹکڑے پر خوشی سے منہ مار رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More