یہ انتقال سے پہلے ماں کے پاؤں دھو کر پیتے تھے ۔۔ اداکار گووندا کی والدہ نے انہیں دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے کیا کہا جس نے انہیں رلا دیا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Dec 07, 2022

اس دنیا میں مرد مضبوط تصور کیا جاتا ہے مگر جب اس کی والدہ اس دنیا سے رخصت ہوتی ہے تو وہ بکھر جاتا ہے۔ تو بالکل ایسا ہی ایک واقعہ آپکو مشہور بھارتی اداکار گووندا کے بارے میں بتاتے چلتے ہیں کہ یہ اس دنیا میں سب سے زیادہ والدہ سے محبت کرتے تھے۔

جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو انہوں نے اپنی اہلیہ کو پہلے دن ہی کہہ دیا کہ "دیکھو اب تم اس گھر میں آ گئی ہو مگر میری ماں کی ہر بات ماننا اور جب تک وہ ہیں اس گھر میں ان ہی کا حکم چلے گا "بس یہ الفاظ سننے اور میں نے ساری زندگی ساس کے سامنے "اف " تک نہیں کی۔

اور تو ارو ان کی اہلیہ نے کپل شرمہ شو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ گووندا ایک شوہر اور والد تو ہیں پر یہ میں کہتی ہوں کہ بیٹا ان کے جیسا ہی ہو کیونکہ یہ ہر سالگرہ پر اپنی والدہ کے پاؤں دھو کر پیتے تھے۔

اور تو اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے بارے میں اسی شو میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ یہ کہتی ہیں کہ چاہتی ہوں گووندا اگلے جنم میں میرے بیٹے بن کر پیدا ہوں۔

اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ گووندا ایک مرتبہ شو میں اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے رو گئے تھے اور کہا کہ اس دنیا میں والدہ ہی ہے جو آپ کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

اور میرا اس بات پر ایمان ہے یہی نہیں یہ بھی کہا کہ آج جو مجھے اچھے اخلاق والا کہتے ہیں اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ جب میری والدہ دنیا سے جا رہی تھی تو میرا ہاتھ پکڑ کر کہتی ہے کہ گووند تم ایسا کرو، یہ نا کرو، اس سے ایسے بات کرو اور میرے بعد بہن بھائیوں کا یوں یوں خیال رکھنا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More