8 مرتبہ موت کے منہ سے واپس آنے والا غازی ۔۔ ہوش آتے ہی ٹانگیں غائب ہونے پر اس افسر نے کیا کیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 07, 2022

پاکستانی فوج کے ایسے کئی جانباز اور بہادر افسران اور جوان موجود ہیں، جنہوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جان تک قربان کرنے سے گریز نہیں کیا۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے جوان کے بارے میں بتائیں گے جس نے 8 مرتبہ موت کو قریب سے دیکھا۔

لیفٹیننٹ کرنل سید رضا عباس زیدی کا شمار انہی چند افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی بھی اس وطن پر قربان کرنے میں جھجھک محسوس نہیں کی۔

شہات کا جذبہ لیے لیفٹیننٹ کرنل عباس میدان جنگ میں تو اترے تو تاہم انہیں آٹھویں بار بھی غازی بننے کا شرف حاص ہوا، لیکن اس سب میں وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گئے۔

گزشتہ سات مرتبہ لیفٹیننٹ کرنل رضا عباس نے شہادت کے عزم کے ساتھ ہی دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا لیکن ان کے حصے میں غازی کا لقب آیا۔ لیکن آٹھویں بار یعنی اکتوبر 2006 میں عید کے تیسرے دن جب ہر ایک شہری خوشی کا تہوار منا رہا تھا۔

تب یہ مرد مجاہد دشمن کے خلاف میدان میں اترا تھا، لیفٹیننٹ کرنل رضا بتاتے ہیں کہ اُس دن بارودی سرنگ کے دھماکے کی وجہ سے وہ 15 سے 20 فٹ ہوا میں تھے۔

دھماکے کے وقت وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ زمین پر گرتے ہی وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔

مگر جب انہیں ہوش آیا تو انہیں ساتھیوں نے بازو پر اٹھایا ہوا تھا، وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گئے تھے اس کے باوجود بھی ہمت نہیں ہاری۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سب واقعے کو بتاتے ہوئے بھی رضا کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔

رضا کہتے ہیں کہ دشمن تیرا بم بہت کمزور نکلا، اپنے سینئر سے ہمکلام ہوتے ہوئے بتایا کہ جی سر، وہ پھٹ چکا، مگر مجھے کم نقصان پہنچایا، خود اپنا زیادہ نقصان کر گیا۔ تاہم اس سب میں بقول رضا، ایک نقصان بڑا ہوا کہ میری سگریٹ ٹوٹ گئے ہیں۔

ہر آپریشن کو مکمل کرنے کا عزم رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل رضا اگرچہ پیروں سے محروم ہو گئے تھے مگر دشمن کو بھی جہنم واصل کر چکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More