سندھ میں معیاری تعلیم کی جانب ایک اور قدم: امریکی حکومت کے تعاون سے کراچی میں نئے اسکول کا افتتاح

ہماری ویب  |  Dec 14, 2022

کراچی (دسمبر13، 2022): امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ایشلیمن اور سندھ کے وزیر برائے تعلم سردار علی شاہ نے کراچی میں ایک اور نئے اسکول کا افتتاح کیا۔

یہ اسکول امریکی حکومت کی جانب سے سندھ پروگرام برائے بنیادی تعلیم (SBEP) کو فراہم کردہ مالی معاونت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی میں قائم گورنمنٹ سیکنڈری اسکول میں اعلیٰ معیار اور جدید طرز کے کلاس روم، کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹری کی سہولیات میسر ہیں، جبکہ صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کمرہ اور ایک لائبریری بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکول میں طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم دی جائیگی۔

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کیجانب سے حکومت سندھ کیساتھ شراکتداری کے تحت صوبے کے 10 اضلاع میں 106 جدید اسکول قائم کرنے میں عملی طور پر تعاون جاری ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر ایشلیمن نے کہا ، "یو ایس ایڈ کو اس بات پر پختہ یقین ہے کہ حقیقی اور پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز تعلیم سے ہی ہوتا ہے، ہمارے پاکستانی ہم منسب بھی اسی خیال کے داعی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سندھ کےشعبہ تعلیم میں بہتری اور جدت کیلئے یو ایس ایڈ کا کام تیزی سے جاری ہے، تاکہ طلبہ کو پرائمری تا اعلی تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کی جا سکیں۔

تقریب میں یو ایس ایڈ کے حکام، سندھ کے سیکریٹری برائے تعلیم غلام اکبر لغاری، مقامی عمائدین، اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

تقریب میں سندھ کے وزیر برائے تعلیم سردار علی شاہ نے صوبے میں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے امریکی حکومت کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ امریکی حکومت کی جانب سے یو ایس ایڈ کیساتھ شراکتداری کے ذریعے سندھ کے شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے بھرپور تعاون جاری ہے۔

دوسری جانب یو ایس ایڈ نے سندھ پروگرام برائے بنیادی تعلیم (SBEP) کے ذریعے نئے اسکول تعمیر کرنے کیلئے ابتک 15 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز (25 ا رب روپے) کی مالی اعانت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More