دکان دار پیسے نہیں لیتے کیونکہ ۔۔ محمد رضوان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کیا دلچسپ حقائق بتا دیئے؟

ہماری ویب  |  Dec 14, 2022

“پشاور میں بچوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جب اسلامیہ کالج سے میں کرکٹ کھیلنے کے لئے سیلیکٹ کیا گیا تو گھر والوں کو یقین نہیں آیا۔ گھر والے کہتے تھے کہ کرکٹ پر نہیں پڑھائی پر دھیان دو“

یہ کہنا ہے پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کا۔ محمد رضوان نے حال ہی میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بیان کی ہیں جو اپنے قارئین کے لئے ہم یہاں بیان کررہے ہیں۔

دکان دار پیسے بھی نہیں لیتے

محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان میں وہ کچھ بھی خریدنے کے لئے دکان پر جاتے ہیں تو دکان دار انھیں پہچان کر پیسے بھی نہیں لیتے۔

کرکٹ ٹیم میں پٹھان زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟

پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پٹھان لوگ باقی لوگوں کی نسبت زیادہ سخت جان اور مضبوط جسامت کے ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ کھیل کود کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ پہاڑوں پر رہنے کی وجہ سے ان پر موسم کا اثر بھی کم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر نوجوان پٹھان ہوتے ہیں۔

زیادہ دوستی کس سے ہے؟

کرکٹ کی دنیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان کی سب سے زیادہ دوستی کپتان بابر اعظم سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More