پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2023 کی آمد کی خوشی میں منائے گئے جشن کی تصویری جھلکیاں

بی بی سی اردو  |  Jan 01, 2023

Reuters پیرس کے چیمپس ایلیسیز ایوینو پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے رات کے 12 بجنے کا انتظار کیا۔

سال 2023 کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منفرد انداز میں جشن منایا گیا ہے۔ بحرالکاحل میں موجود جزیرہ نما ملک کریباتی میں سب سے پہلے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

اس کے ایک گھنٹے بعد نیوزی لینڈ میں لوگوں نے سالِ نو کی تقریبات کا آغاز کیا۔ پاکستان میں بھی کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد سمیت تمام ہی شہروں میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر سالِ نو کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

آئیے آپ کو دکھاتے ہیں کہ دنیا بھر میں لوگوں نے نئے سال کی آمد پر کس طرح خوشیاں منائیں۔

Getty Imagesکراچی میں ایک ایک فیملی آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھتے ہوئے۔ Getty Imagesاکثر افراد سڈنی کے بوٹینک گارڈنز میں موجود درختوں کے سائے میں بیٹھ کر اس دلکش مظاہرے کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔Getty Images نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کرائسٹ چرچ میں دی ہیگلی پارک میں نئے سال کی آمد پر تقریب منعقد ہوئی جس میں لائیو میوزک کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔Reutersجنوبی کوریا میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد میں نے گھڑی پر بجنے کا انتظار کیا اور پھر جشن منایا۔Reutersجاپان میں لوگوں نے فضا میں غبارے اڑا کر سالِ نو کی خوشیاں منائیں۔Reuters ٹوکیو کی ایک تصویر جہاں لوگوں کی تفریح کے لیے روشنیوں کا دلکش مظاہرے دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی گھڑی پر ابھی 12 نہیں بجے۔ Reutersہانگ کانگ میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کے مناظربندرگاہوکٹوریا پر دیکھنے کو ملے۔ Getty Imagesتائیوان میں عوام نے تائیپی 101 عمارت سے آسمان پر آتش بازی کا خوبصورت منظر دیکھاReutersتھائی لینڈ میں چاؤ فاریا دریا پر آتش بازی کا خوبصورت منظرGetty Imagesفلپائن میں نئے سال کی آمد پر منیلا میں رزال پارک میں آتش بازی کے مناظر Reutersملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ووہان میں لوگوں نے نئے سال کی خوشیاں جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔Reuters دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر بھی آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔EPAیونان کے شہر ایتھنز میں آتش بازی کا دلکش مظاہرہ۔ EPAروس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی لوگ جشن منانے کے لیے اکھٹے ہوئے تاہم حکام کی جانب سے مشہور ریڈ سکوائر کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر بند کیا گیا ہے۔ Reutersنیویارک کے ٹائمز سکویر میں ایک شخص نے 2023 کے ہندسوں کے چشمے پہن رکھے ہیں۔ ابھی امریکہ میں نیا سال کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More