دعوت میں شاہین آفریدی نے کیا کیا؟ شاہد آفریدی کی ٹیم کو زبردست دعوت کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jan 09, 2023

اب سسر کے گھر دعوت ہو اور ہونے والے داماد نہ آئیں ایسا بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔ جی ہاں بات ہورہی ہے مشہور سابق کھلاڑی اور اب چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی کی جنھوں نے گزشتہ دنوں اپنے گھر پاکستانی کی پوری کرکٹ ٹیم کو پرتکلف دعوت دی۔ اس دعوت میں کیا کیا ہوا۔ ویڈیو دیکھیں

کھانے میں کیا کیا تھا؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام ٹیم کی آمد پر شاہد آفریدی کے ساتھ شاہین آفریدی بھی موجود ہیں اور ساتھیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ جبکہ کھانے میں بریانی،بروسٹ اور مختلف انواع و اقسام کے کھانوں کے ساتھ کئی طرح کے سلاد بھی موجود ہیں۔

کھلاڑیوں نے کیا کہا؟

چونکہ یہ دعوت شاہد آفریدی کے گھر میں کی گئی تھی اس لئے بیٹھنے کا انتظام ان کے گھر کے اندر تھا جہاں نناشتہ رکھا گیا تھا جبکہ کھانے کا انتظام لان میں کیا گیا تھا جہاں زبردست لائٹننگ بھی کی گئی تھی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ سیریز کے بعد سخت اکتاہٹ کا شکار تھے البتہ کھلی فضا میں بیٹھنے سے ان کا موڈ بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔

سابق عالمی اسکواش چیمپئین بھی مدعو تھے

عشائیہ میں نہ صرف کرکٹ ٹیم بلکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئین جہانگیر خان کو بھی دعوت دی گئی تھی جن کے ساتھ کرکٹر تصاویر بنواتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More