’فخر زمان، سعید انور کے بعد سب سے بہترین پاکستانی اوپنر‘

بی بی سی اردو  |  Jan 13, 2023

Getty Images

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 281 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرے کرتے ہوئے 122 بالوں پر 101 رنز بنائے ہیں۔ یہ ان کے کیرئیر کی آٹھویں سینچری ہے۔

جبکہ محمد رضوان 74 بالوں پر 75 جبکہ آغا سلمان 43 بالوں پر 45 رنز بنا پائے۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 10 اوورز میں 56 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جبکہ فرگوسن نے دو، سینٹنر اور سودھینےنے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

https://twitter.com/ICC/status/1613870590582046720?s=20&t=OK_Mh09Le2xl2ld3kKoCqA

نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ خطرناک بلے باز ڈیون کانوائے 65 بالوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آغا سلمان کی بال پر شان مسعود نے ان کا کیچ لیا۔

اس وقت ڈیرئل میچل اور کپتان کین ولیمسن کریز پر موجود ہیں۔

https://twitter.com/CricCrazyJohns/status/1613872175559348225?s=20&t=OK_Mh09Le2xl2ld3kKoCqA

فخر زمان اپنی شاندار سینچری کے بعد پاکستانی میں سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔

کرکٹ کے تبصرہ نگارجون نے فخر زمان کی ون ڈے سینچریوں کے اعدادوشمار شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فخر زمان نے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو سنچریاں، انگلینڈ کے خلاف ایک سنچری، انڈیا کے خلاف ایک سنچری اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک سنچری بنائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

https://twitter.com/MazherArshad/status/1613892028143915010?s=20&t=OK_Mh09Le2xl2ld3kKoCqA

کرکٹر تجزیہ کار اور اعدادوشمار کے ماہر مظہر ارشد نے ٹویٹ کہ فخر زمان پاکستان کی ون ڈے تاریخ کے واحد بلے باز ہیں جن کی اوسط 45 پلس اور سٹرائیک ریٹ 90 پلس ہے۔

https://twitter.com/ArfaSays_/status/1613858700229513217?s=20&t=RwEaFSLoCkRlVIbilz73_A

جبکہ فرید خان کا ماننا ہے کہ فخر زمان، ’سعید انور کے بعد سب سے بہترین ون ڈے اوپنر‘ ہیں۔

جیو نیوز سے وابستہ صحافی آرفہ فیروز ذکی نے ٹویٹ کیا کہ فخر زمان ایسے بہترین بلے باز ہیں جو ون ڈے فارمیٹ کے لیے ہی بنے ہیں۔ وہ میچ ونر ہیں اور ہر حال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائٹ بال فارمیٹس میں فخر پاکستان کے لیے ایک نایاب نیلا ہیرا ہے۔

https://twitter.com/AatifNawaz/status/1613852307719856129?s=20&t=OK_Mh09Le2xl2ld3kKoCqA

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More