’دس کھلاڑیوں کا جنسی استحصال کیا گیا ہے‘، معروف انڈین ریسلر ونیش پھوگاٹ کا ڈبلیو ایف آئی کے صدر پر الزام

بی بی سی اردو  |  Jan 19, 2023

Getty Imagesونیش پھوگاٹ نے یہ الزامات دلی میں احتجاج کے دوران لگائے ہیں

انڈیا میں معروف خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی جانب سے ڈبلیو ایف آئی (ریسلنگ فیڈریشن انڈیا ) کے سربراہ صدر برج بھوشن سنگھسمیت دیگر کوچز پر خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کےالزامات پرانڈیا بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

انڈیا کی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سامنے کم از کم 10 خواتین کھلاڑیوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن سنگھ نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے برج بھوشن سنگھ پر یہ الزامات انہوں نے انڈیا کے دارالحکومت دلی میں ڈبلیو ایف آئی کے خلاف بدھ کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران لگائے ہیں۔

دوسری جانب ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھنے اپنے اوپر لگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ریسلنگ کی عالمی کھیلوں کی تنظیم یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے بی بی سی ہندی کو بتایا ہے کہ انھیں خواتین انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے انڈین ریسلنگ گورننگ آرگنائزیشن کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلوم ہوا ہے اور انھوں نے اس پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گورڈن ٹیمپلمن نے ایک ای میل میں کہا کہ یو ڈبلیو ڈبلیو کیس کی تحقیقات کے بعد ضرورت پڑنے پر ضروری کارروائی کرے گا۔

ٹیمپل مین نے بی بی سی کو ایک بیان میں کہا کہ ’یو ڈبلیو ڈبلیو کو ان سنگین الزامات کے بارے میں میڈیا کے ذریعے پتا چلا ہے اور انھیں اس پر تشویش ہے۔ ہم اس کیس کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں اور تحقیقات کے نتائج آنے کے بعد اس پر ضروری اقدامات کریں گے‘۔

Getty Imagesونیش پھوگاٹ نے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز 2018 میں گولڈ میڈل جیتا تھا

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا سوئٹزرلینڈ میں قائم تنظیم یو ڈبلیو ڈبلیو کے 176 ارکان میں سے ایک ہے۔ یو ڈبلیو ڈبلیو بین الاقوامی سطح پر ریسلنگ کی نگرانی کرتی ہے جس میں اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز وغیرہ شامل ہیں۔ تنظیم اپنے قوانین کو توڑنے پر ممبران یا کھلاڑیوں پر پابندی یا انھیں نااہل قرار دے سکتی ہے۔

انڈیا کی وزارت کھیل نے اس معاملے پر ریسلنگ فیڈریشن سے تینروز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

Getty Imagesونیش پھوگاٹنے 2013 سے ہونے والے ہر ایشین ریسلنگ چیمپیئنشپ میں سونے، کانسی یا طلائی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کون ہیںGetty Imagesمہاویر پھوگاٹ نہ صرف گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کے والد اور کوچ ہیں بلکہ ونیش کی کوچنگ بھی انھوں نے ہی کی ہے

2014, 2018  اور 2022  کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ونیش پھوگاٹ واحد انڈین خاتون پہلوان ہیں جنہوں نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں متعدد تمغے جیتے ہیں۔ پھوگاٹ 2019 میں لاریئس ورلڈ سپورٹس ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے پہلی انڈین کھلاڑی بنیں۔

انھوں نے 2013 سے ہونے والے ہر ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ میں سونے، کانسی یا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ 28 برس کی ونیش پھوگاٹ ایشین گیمز 2018 میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔

وہ معروف ریسلنگ کوچ اور سابق ریسلر مہاویر پھوگاٹ کی بھانجی اورچیمپیئن ریسلرز گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی کزن ہیں۔

مہاویر پھوگاٹ نہ صرف گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کے والد اور کوچ ہیں بلکہ ونیش کی کوچنگ بھی انھوں نے ہی کی ہے۔گیتا نے 2010 کے کامن ویلتھ گیمز میں ویمن ریسلنگ میں 55 کلوگرام فری سٹائل زمرے میں انڈیا کا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا، اور اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی انڈین خاتون پہلوان بھی بنیں۔ ان کی بہن ببیتا کماری نے 2012 ورلڈ ریسلنگ چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور 2014 میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا۔

مہاویر پھوگاٹ کی زندگی پر بننے والی فلم دنگل میں ان کا کردار عامر خان نے ادا کیا تھا۔ اس فلم میں مہاویر پھوگاٹ کی اپنی زندگی کی کہانی اور دونوں بیٹیوں کی ٹریننگ سے لے کر گولڈ میڈل حاصل کرنے تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔  

Getty Imagesونیش پھوگاٹ چیمپیئن ریسلرز اور پھوگاٹ سسٹرز کے نام سے جانے جانی والی گیتا (بائیں) اور ببیتا (دائیں) پھوگاٹ کی کزن ہیںبین الاقوامی مقابلوں میں حصہ نہ لینے کی دھمکی

ونیش پھوگاٹ اور دوسری خواتین پہلوان کھلاڑیوں نے دھمکی دی ہے کہ جب تک برج بھوشان سنگھ کو ان کے عہدے سےبرطرف نہیں کیا جاتا، وہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

ساتھ ہی انھوں نے اس وقت تک اپنا احتجاج ختم نہ کرنے کا بھی اعلان کیا جب تک حکومت ان کے تحفظات کو سنجیدگی سے سن کر اس پر کوئیفیصلہ نہیں کرتی۔

انڈیا کے لیے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی خاتون ریسلرز میں سے ایکونیش پھوگاٹ نے ورلڈ چیمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں کئی تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

28 سالہ نوجوان پہلوان ونیش پھوگاٹ کا تعلق بین الاقوامی خواتین ریسلرز کے ایسے خاندان سے ہے جو کھیلوں میں خواتین کے ساتھ جنسی تعصب کے رویوں کی بھی ایک بھرپور ناقد کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

2021 میں انہوں نے بی بی سی سپورٹس کو اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے بڑے ہونے کے دوران جنسیتپر مبنی منفیتبصروں کا سامنا کیا اور پھر کس طرح انہوں نے ان تمامفرسودہ تصورات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور ایکپروفیشنلکھلاڑی کے طور پر اپنا نام بنایا۔

’کوچز ہمیں مسلسل تنگ اور ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں‘

بدھ کے روز جنتر منتر (آثار قدیمہ کی سائٹ) پر ہونے والے احتجاج میں انہوں نے نیشنل ٹریننگ کیمپ میں تعینات چند کوچز پر خواتین کھلاڑیوں کو ہراس کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سیکھلاڑیوں کو ان کوچز کی جانب سے بھیکئی سالوں سے مسلسل جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہ کوچز ہمیں مسلسل تنگ کرتے ہیں اور ہماری ذاتی زندگی اور تعلقات میں بھیمداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔‘

ونیش پھوگاٹ نے مزید کہا کہ ’برج بھوشان سنگھبھی جنسی ہراسانی کرنے میں ملوثرہے ہیں اور میں 10 سے 12 ایسی کھلاڑیوں کو ذاتی طور پر جاتی ہوں جنہوں نے بتایا ہے کہ وہ بھوشان سنگھ کے ہاتھوں جنسی استحصال کا سامنا کر رہی ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے:

انڈیا: خواتین کرکٹرز کے لیے مردوں جتنی میچ فیس مگر ’پکچر ابھی باقی ہے‘

’یہاں کوئی گھورتا نہیں، آپ کے لباس پر بات یا آپ کو ہراساں نہیں کرتا‘

ثانیہ مرزا: انڈیا کی ٹینس سپر سٹار جن کو اپنی بے باکی کی وجہ سے تنازعات کا سامنا رہا

Getty Imagesپھوگاٹ 2019 میں لاریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنیں۔

ونیش پھوگاٹ نے بتایا کہ انھیں خودذاتی طور پر کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم انھیں مبینہ طور پر بھوشان سنگھ کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھوشان سنگھ ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

بدھ کے روز احتجاج میں کئی دوسری خواتین ریسلز نے بھی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ بھوشن سنگھ چڈھا کے خلاف زبان کھولی۔

ٹوکیو اولمپکس میںکانسی کا تمغہ جیتنے والی خاتون پہلوان بجرنگ پونیا بھی اس احتجاج میں موجود تھیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بھوشن سنگھادارے کو من مانےاصولوں پر چلا رہے ہیں۔

’جب ہم میڈل جیتتے ہیں اس وقت ہماری جیت کی خوشیاں منائی جا رہی ہوتی ہیں تاہم اس کے بعد ہمیں خصوصاً فیڈریشن کی جانب سے کس سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی کسی کو پرواہ بھی نہیں۔‘

بی جے پی کے رکن اسمبلی بھوشن سنگھ چڈھا کی تمام الزامات کی تردید، عہدہ چھوڑنے سے انکار

انڈیا کی برسراقتدار جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بھوشن سنگھنے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور اپنے عہدےکو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کیا کوئی یہکہہ رہا ہے کہ انڈیا کی ریسلنگ فیڈریشن ایک خاتون پہلوان کو جنسی طور پر ہراساںکر رہی ہے؟ صرف ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے اور اگر کوئی ایک پہلوان بھیسامنے آ کر کہے کہ اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے تو اسی دن مجھے پھانسی دی جا سکتی ہے۔‘

دوسری جانب انڈیا کی سپورٹس اتھارٹی نے احتجاج کے پیش نظر اس ہفتے ہونے والا خواتین کا قومی ریسلنگ کیمپبھی منسوخ کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More