پڑھائی میں اچھا نہیں تھا اس لئے۔۔ نسیم شاہ نے کون سی کلاس تک پڑھائی کی ہے؟ ان کی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Jan 23, 2023

“میں پڑھائی میں بہت اچھا نہیں تھا اس کی وجہ یہ تھی سارا دن کھیلتا رہتا تھا۔ کرکٹ کا شوق تھا تو پڑھائی میں دل کیسے لگاتا“

یہ کہنا ہے پاکستان کے مشہور اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا جنھوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے متعلق چند دلچسپ باتیں کیں۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے اسکول کے اساتذہ انھیں کلاس میں سب سے پیچھے بٹھاتے تھے لیکن وہ نالائق بچے نہیں تھے۔ ٹیچر پیچھے بٹھاتے تو وہ بھی دوسرے بچوں کے ساتھ مل کر ٹیم بناتے تھت تاکہ اسکول بریک میں کرکٹ کھیل سکیں۔

اب انگریزی سیکھ لی ہے

نسیم شاہ نے اپنی تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ وہ صرف میٹرک تک ہی پڑھ سکے ہیں جبکہ انگریزی زبان کے متعلق ان کے وائرل انٹرویو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جواب میں نے سوچ سمجھ کر نہیں دیا تھا۔ میں ایک سادہ انسان ہوں۔ جتنی انگریزی آتی ہے انسان کو اتنی بولنی چاہیے پہلے مجھے صرف 30 فیصد انگریزی آتی تھی لیکن اب میں نے محنت کی اور اب 60 فیصد آگئی ہے۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟

نسیم شاہ نے اپے گھر اور خاندان کے حوالے سے بتایا کہ وہ کل 8 بھائی بہنیں ہیں جن میں 2 بہنیں اور 6 بھائی ہیں اور ان کا نمبر تیسرا ہے جبکہ ان کے پاس جیز کی سم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More