نئے کپڑے سلوا کر پہننے کا حوصلہ نہیں ہوتا ۔۔ ہم نئی چیزوں کو استعمال کرنے سے ڈرتے کیوں ہیں؟؟؟

ہماری ویب  |  Jan 25, 2023

نیا ڈنر سیٹ استعمال کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا، نیا بلب لے لیں تو بھی پرانا پھینکنے کی ہمت نہیں ہوتی، نئی رضائیاں اور کمبل ہمیشہ پیٹیوں میں ہی قید رہ جاتے ہیں، جوتے ہمیشہ بڑے لئے جاتے ہیں تاکہ زیادہ عرصہ چل سکیں۔

پاکستان میں ایک بڑا طبقہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ جن لوگوں کو کچھ سہولیات میسر ہیں وہ لوگ بھی چھوٹی چھوٹی آسائشات اور سہولیات سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہم خود اپنی خواہشات کو کیسے قتل کرتے ہیں۔ ہمارے گھروں میں نیا ڈنر سیٹ تو موجود ہوگا لیکن اس کو استعمال کرنے کی ہمیت نہیں ہوتی۔ کسی خاص مہمان کیلئے اگر یہ ڈنر سیٹ استعمال ہو بھی جائے تو استعمال کے بعد واپس سنبھال دیا جاتا ہے۔

شادی بیاہ اور عید تہوار پر نئے کپڑوں کے علاوہ پورا سال پرانے کپڑوں میں گزار دیا جاتا ہے اور الماریوں میں نئے کپڑے ہونے کے باوجود انہیں نکالنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

جہیز میں ملی رضائیاں اور کمبل برسوں پیٹیوں میں قید رہتے ہیں اور بیٹی کو اس کی شادی پر گفٹ کردیئے جاتے ہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ بیٹی ان چیزوں کو اپنی بیٹی کو دینے کیلئے مزید 20، 25 سال کیلئے سنبھال دیتی ہے۔

نئی بیڈ شیٹ خرید تو لیتے ہیں لیکن خراب ہونے کے ڈر سے اسے بیڈ پر بچھانے کی ہمت نہیں ہوتی اور پرانی اور خراب بیڈ شیٹ ہی بیڈ پر بچھا کر رکھتے ہیں۔

ویسلین اور سستے لوشن لگالیتے ہیں لیکن بیرون ملک سے آئے لوشن چاہے پڑے پڑے ایکسپائر ہوجائیں انہیں استعمال کرنے سے ہمیشہ ڈر لگتا ہے۔گھر کیلئے نیا بلب لینے کے باوجود پرانا خراب بلب سنبھال کر رکھ دیا جاتا ہے کہ شائد خود بخود جل جائے۔

بچوں کو ہمیشہ کپڑے اور جوتے ان کے ناپ کے بجائے ہمیشہ بڑے اس لئے لے کر دیئے جاتے ہیں کہ زیادہ عرصہ استعمال ہوں۔ نیا شیونگ ریزر لینے کے باوجود پرانا سنبھال کر رکھ لیتے ہیں۔

ہم اکثر دوسروں کو ایک کر سوچتے ہیں کہ شائد وہ ہم سے زیادہ امیر ہیں اور خود تھوڑے سے ڈر اور انجانے خوف کی وجہ اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو خود اپنے ہاتھوں سے نکال دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More