عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Jan 25, 2023

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے، ان کی آواز سے خوف ظاہر ہو رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمران خان اوراس کے حواری کس طرح قانون اورانصاف کی بات کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی عدلیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں، یہ اس شخص کو برا بھلا کہتے ہیں جس کی انگلی پکڑ کر اقتدار میں پہنچے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج قانون اس کے خلاف آپریٹ ہونا شروع ہوا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں، عدالت اگر فواد چودھری کوضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد چودھری جس مقدمے میں گرفتار ہوئے ہیں اس کے مدعی سیکریٹری الیکشن کمیشن ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More