سدا خوش رہو تم دعا ہے ہماری۔۔ شان مسعود کی قوالی نائٹ میں سرفراز احمد کے گانے کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jan 26, 2023

“گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں، شرابی یہ دل ہوگیا“

خوشی سے جھومتے یہ بول گائے لیجنڈ کھلاڑی سرفراز احمد نے شان مسعود کی شادی کے موقع پر ہونے والی قوالی نائٹ کے موقع پر جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سرفراز احمد اور شان مسعود دونوں ہی سیاہ باوقار شیروانی میں ملبوس ہیں۔ سرفراز احمد سے گانے کی فرمائش کی جاتی اور وہ ہنستے ہوئے مختلف گانے گاتے ہیں جبکہ شان مسعود بھی ان کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں اور محفل ایک دم پرجوش ہوجاتی ہے۔

واضح رہے شان مسعود کی شادی اس ہفتے ہوئی ہے جبکہ ان کا ولیمہ کراچی میں جمعہ کے روز ہوگا۔ شان مسعود کی اہلیہ نیشے خان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ ان کی پرانی دوست ہیں۔ قوالی نائٹ میں نیشے خان نے گہرے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More