اسی لیے کہتے ہیں بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔۔ گھر میں اندھیرا کیے رکھنے والی خاتون کے بچوں کے ساتھ کیا ہوا؟ دیکھیے خفیہ کیمرے کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 28, 2023

اکثر بچے جب گھر میں اکیلے ہوتے ہیں، تو ڈر جاتے ہیں، یا کبھی اکیلے کمرے میں بھی ہوں تو انہیں خوف محسوس ہوتا ہے، لیکن انہیں کیا چیز ڈراتی ہے، اس کا وہی جانتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے، جس میں والدہ کی موجودگی میں بیٹیوں کو خوفناک سایہ دکھائی دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دو بہنیں گھر کے صحن میں موجود تھیں، جبکہ اسی صحن میں والدہ ان کی ویڈیو بنا رہی تھیں۔

عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ گھر میں رات کے اندھیرے میں خاص کر مغرب کے وقت روشنی کرنی چاہیے، لیکن اس گھر میں صحن کے پیچھے موجود کمرے کی بتی بجھی ہوئی تھی، جس سے ایک عجیب خوف کا منظر بن رہا تھا۔

دونوں بیٹیاں ٹیبل پر رکھے کھانے کو کھا رہی تھی کہ اچانک ایک بچی کو جس کا چہرا اسی اندھیرے والے کمرے کی طرف تھا، اچانک سے خوفناک چیخ کے ساتھ رونے لگی، گویا اسے کوئی خوفناک چیز دکھائی دی ہو۔

بہن کو چیختا دیکھ دوسری بہن ہنسنے لگی، کیونکہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ اس کے پیچھے کیا دکھائی دے رہا ہے۔ وہ بچی بڑے ہی شرارتی انداز سے اپنی بہن کو ڈرا رہی تھی۔

لیکن وہ وقت بھی آ گیا جب دوسری بہن کو بھی وہ خوفناک چیز نظر آ ہی گئی، دوسری بہن کو جب وہ چیز دکھائی دی تو مڑ کر دیکھا اور خوفناک چیخ کے ساتھ ہاتھ پاؤں خوف کی وجہ سے کانپنے لگے۔

جس کے بعد دونوں بہنیں والدہ کے پاس آ کر بیٹھ گئی اور مسلسل چیختی رہیں، اس ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کیا وہیں خوف میں مبتلا کیا، کیونکہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر میں اندھیرا بھی ہے اور خوفناک بھی معلوم ہو رہا ہے، عین ممکن ہے کہ گھر میں اثرات بھی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More