غزہ پر اسرائیلی حملے، امریکہ کا کشیدگی کم کرنے پر زور

ہم نیوز  |  Jan 28, 2023

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں پر حملے کیے ہیں جب کہ حماس سے وابستہ القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور طیارہ شکن میزائلوں سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کیا ہے۔

مؤقر نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق القسام بریگیڈز کے مطابق حملوں کی تعداد کم از کم 15 تھی جس کا مقابلہ کیا گیا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس ضمن میں زور دیا ہے کہ کشیدگی کو کم کیا جائے جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں جنگجوؤں کے علاوہ ایک شہری بھی شہید ہوا ہے۔

نیڈ پرائس نے زور دے کر کہا ہے کہ تمام فریقین کشیدگی میں کمی لائیں تاکہ مزید انسانوں کی جانوں کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں تعاون بھی کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی اسپیشل فورسز کے حملے کے دوران کم از کم 9 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد فریقین میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) کے مطابق فلسطینی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن اب موجود نہیں ہے۔

یہ بات فلسطینی صدر محمود عباس کی سربراہی میں فلسطینی قیادت کے ایک ہنگامی اجلاس بعد جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔

ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ کی طرف سے جمعرات کی شام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیادت نے بین الاقوامی تحفظات کو نافذ کرنے کے لیے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابو ردینہ کے مطابق فلسطینی قیادت نے فوری طور پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ جنین میں جمعرات کو ہونے والے قتل عام کے معاملہ کو بھی ساق جارحیتوں کے ساتھ شامل کیا جا سکے۔ اس حوالے سے انسانی حقوق کونسل میں بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی سے جنین پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کرنے اور اس کی ذمہ داری عائد کرنے کا بھی کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں میں شمولیت جاری رکھنے اور فلسطینی موقف کی حمایت کے لیے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل میں نیتن یاہو یا ڈراؤنے خواب کی واپسی؟

ابوردینہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے تمام فلسطینی قوتوں سے ہنگامی اجلاس بلانے کا کہا ہے کہ سب ایک جامع قومی وژن پر متفق ہوں اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرلیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More