سبز رنگ کا عمامہ شریف رکھا ہے اور نقش مبارک بھی ۔۔ پاکستان کی وہ عظیم مسجد، جہاں آقائے دو جہاں ﷺ سے منسوب تبرکات لوگوں کو جذباتی کر رہے ہیں، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 28, 2023

روضہ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ اور کربلا مسلمانوں کے نزدیک مقدس ترین مقامات ہیں، جہاں نہ صرف مسلمان کو سکون حاصل ہوتا ہے، بلکہ آنکھیں بھی ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کی بادشاہی مسجد میں موجود حضور اقدس ﷺ اور شیر خدا حضرت علی سے منسوب تبرکات اور مقدس چیزیں رکھی گئی ہیں۔

تاکہ جو مسلمان اس حالت میں نہیں کہ وہ خانہ کعبہ، روضہ رسول ﷺ جا سکیں تو ان کے لیے ان مقدس تبرکات اور اوراق کی زیارت یہی پاکستان میں ہی ہو سکے۔

بادشاہی مسجد میں موجود ایک حصہ اسی حوالے سے مختص کیا گیا ہے، جہاں یہ تبرکات رکھے گئے ہیں، انہی میں سے چند ایسے ہیں، جنہیں دیکھ کر مسلمان نہ صرف حیران رہ جاتے ہیں، بلکہ جذباتی بھی ہو جاتے ہیں۔

اسی حصے میں روضہ رسول ﷺ سے منسوب غلاف روضہ پاک بھی رکھا گیا ہے، جس کی زیارت کے لیے مسلمان دور دور سے آتے ہیں، ساتھ ہی یہاں حضور اکرم ﷺ سے منسوب سبز رنگ کا عمامہ شریف بھی موجود ہے، جبکہ آقائے دو جہاں ﷺ سے منسوب قدم مبارک بھی موجود ہیں۔

قدم یا نقش مبارک کو دیکھ کر نہ صرف ناقابل بیان کیفیت طاری ہو جاتی ہے، بلکہ دیکھنے والے دل ہی دل میں اپنے آپ کو خوش قسمت بھی تصور کر رہے ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس مقام پر آقائے دو جہاں ﷺ سے منسوب عصائے مبارک، نعلین مبارک بھی موجود ہے، نعلین مبارک کو دیکھ کر قدیم زمانے کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جبکہ یہاں حضرت علی سے منسوب امام شریف بھی موجود ہے، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More