پنجاب کے شہروں میں پیٹرول غائب

ہم نیوز  |  Jan 29, 2023

 پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث شہری در بدر بھٹکنے لگے۔

سیالکوٹ،بہاولپور، گوجرانوالہ، ساہیوال سمیت  پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا۔ شہری پیٹرول اور ڈیزل کی تلاش میں ایک سے دوسرے پمپ پر مارے مارے پھرنے لگے۔

رحیم یار خان، چشتیاں، کوٹ ادو میں بھی مالکان نے پمپ بند کر دیے ہیں۔ قصور، شیخوپورہ کھاریاں، سمندری میں بھی پیٹرول دستیاب نہیں۔

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کم آرہی ہیں جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہے۔

دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ضرورت کے مطابق پیٹرول دستیاب ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More