آصف زرداری پرقتل کی سازش کا الزام،عمران خان نےنیا پتہ کھیلا جس سے خون خرابا ہو سکتا ہے

ہم نیوز  |  Jan 29, 2023

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر انہیں قتل کرانے کی سازش کا الزام لگا کر نیا پینترا بدلا ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا رُخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے، ہماری سیاست میں ایسے واقعات نہ پہلے ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، عمران خان نے نیا پتہ کھیلا ہے جس سے خون خرابا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی معاشی تباہی کا ذمے دار ہے، اس کا الزام امریکا سے شروع ہو کر محسن نقوی پر آ گیا ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طور پر بات کریں گے تو کوئی ایکشن نہیں لے گا، اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ یہ اپنے وقت میں فرمائشی پروگرام کرتے تھے، کہتے تھے ان کو پکڑ کر لے آؤ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیٹرول سے متعلق افواہ پھیلی ،پمپوں میں پیٹرول ذخیرہ کرکے بیٹھے تھے۔ جن پمپوں نے رات کو یہ وارداتیں کیں ہیں ان کو بند ہونا چاہئے۔

آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت مجبوری میں فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ ہمارے چین ،گلف اور مڈل ایسٹ کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

یو اے ای کے ولی عہد کل وزیر اعظم سے ملاقات  کیلئے اسلام آباد آرہے ہیں۔ چند ماہ میں معاشی حالات میں بہتری آجائے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More